سسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کچھی نے جب سے چارج سنبھالا ہے دفتر آنا گہوارہ نہیں کر رہے ہیں، حاجی میر ریاض احمد رند
بولان(نامہ نگار/رئیس فرحان جمالی) 22 جولائی 2024 *لوکل گورنمنٹ کچھی کے 15 کروڑ روپے کی لاگت کے عوامی مفاد کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز کی بندر بانٹ کرنے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کچھی نے جب سے چارج سنبھالا ہے دفتر آنا گہوارہ نہیں کر رہے ہیں کوئٹہ میں بیٹھ کر ٹینڈرز کے غیر قانونی اقدام کو سرکاری امور کا نام دیا جا رہا ہے ایسے اقدامات کو ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ہم وزیراعلی بلوچستان، چیف سیکریٹری بلوچستان صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ کمشنر نصیرآباد ڈویژن ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ٹینڈرز کے روز عدم موجودگی کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے حاجی میر ریاض احمد رند ملک عارف علی ٹھیکدار ایسوسی ایشن ضلع کچھی یہ بات انہوں نے لوکل گورنمنٹ کچھی میں احتجاجاً میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کے روپوں سے ہونے والے ٹینڈرز کو گھروں میں بیٹھ کر کرپشن کی نظر کیا جارہا ہے گھروں میں بیٹھ کر ٹینڈرز کھولنے ہیں تو لاکھوں روپے خزانے کا خرچ کرکے اخبارات میں اشتہار نہ دئیے جائیں اور نہ ہی ٹھیکیداروں کے ہزاروں روپوں کا نقصان کیا جائے ٹینڈرز کے لئیے لاکھوں روپے کے سی ڈی آر جمع کروائے جاتے ہیں اور مختلف مد میں کاغذات مکمل کرنے کے لئیے ہزاروں روپے خرچ ہوتے ہیں لیکن ٹینڈرز کے روز متعلقہ لوکل گورنمنٹ کچھی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنے اختیارات کا تجاوز کرکے ناجائز اختیارات کو استعمال کرکے کوئٹہ میں ٹینڈرز کی بندر بانٹ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے تاکہ اپنے من پسندانہ ٹھیکیداروں کو نواز کر کمیشن حاصل کرکے عوامی مفاد کے منصوبوں پر کرپشن کی جاسکے ہمیں ٹینڈرز والے روز پابند کیا گیا ہے جب ک اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ موصوف خود دفتر میں غیر موجود رہتے آ رہے ہیں آج 15 کروڑ روپے کی لاگت کے منصوبوں کے ٹینڈرز کو غیر قانونی طریقے سے کوئٹہ میں غیر قانونی سرانجام دے کر ٹینڈرز کو کھولنے کی کوشش کی گئی تو ایسے اقدامات کو ہرگز قبول نہیں کریں گے ہمیں اس شدید گرمی میں سارا دن بیٹھایا جاتا ہے لیکن دفتر میں کوئی بھی اہلکار ماسوائے چپراسی کے کوئی موجود نہیں ہے اسی طرح دیگر محکموں میں بھی ہونے والے ٹینڈروں میں آفیسران کوئٹہ میں بیٹھ کر ٹینڈروں کو اپنے من پسندانہ ٹھیکیداروں سے کمیشن وصول کرکے انھیں نوازا جا رہا ہے کچھی بھر کے مختلف محکموں کے آفیسران اپنی منشاء پر دفتروں کو چلا کر تمام۔سرکاری امور کو ٹھپ کر کے رکھ دیا ہے محکموں کو ناکام بنانے کی سازشیں کی جارہی ہیں تا کہ عوامی منصوبوں سے عوام کو ملنے والا ریلیف کرپشن کی نظر کیا جائے انہوں نے کہا لوکل گورنمنٹ میں عوامی مفاد عامہ کے منصوبوں میں تعطل کا شکار بنا کر ٹینڈرز میں غیر قانونی طور پر کام کرکے کرپشن و کمیشن حاصل کی جاسکے کسی بھی معاشرے کے ترقی میں سب سے اہم محکمہ لوکل گورنمنٹ کا کردار اہم ہوتا ہے لیکن افسوس ضلع کچھی کے لوکل گورنمنٹ دفتر کو ناکام بنانے کی کوششیں کی جارہی جیسے ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا ہم سے ٹینڈرز کے لئیے 30 لاکھ روپے کے سی ڈی آر جمع کروائے ہیں اور ہم نے ہزاروں روپے خرچ کرکے باقی تمام کاغذات کو مکمل کیا ہے ٹھکیداروں سے لاکھوں ہزاروں روپے محکمے میں جمع کروائے جاتے ہیں لیکن ٹینڈرز کو ضلع سے باہر بیٹھ کر کمیشن دینے والے ٹھیکیداروں کو نوازنے کی ناکام کوشش کا عمل کیا جا رہا ہے ایسے اقدامات کو نہ روکا گیا تو ہم معزز عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر محکموں کے آفیسران کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ہم وزیراعلی بلوچستان چیف سیکریٹری بلوچستان صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ سیکٹریری لوکل گورنمنٹ کمشنر نصیرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر کچھی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے ایسے غیر قانونی اقدامات کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے اور صاف شفاف ٹینڈرز کھولنے کے اقدامات کئیے جائیں