کوئٹہ محکمہ تعلیم بلوچستان کی غیر ملازمین کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،

0 221

کوئٹہ محکمہ تعلیم بلوچستان کی غیر ملازمین کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ کے19اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔سیکرٹری تعلیم بلوچستان طیب لہڑی کے مطابق ملازمت سے برخاست کردہ ملازمین میں گریڈ ایک سے گریڈ 17تک کے ملزمین شامل ہیں جو عرصہ دراز سے اپنی جائے تعیناتی سے غیر حاضر اور خلاف ضابطہ امور میں ملوث تھے، برطرف ملازمین صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف اسکولوں میں تعینات تھے جو گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے۔سیکرٹری تعلیم کے مطابق تعلیم کے لیے مختص 50ارب روپے کے بجٹ کی ایک ایک پائی کو مطلوبہ مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جائے گا، محکمہ تعلیم میں اصلاحات اور محکمانہ کارروائی پر مشکلات کا سامنا ضرور ہے تاہم تمام تر مصلحتوں کے قطع نظر بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.