بلوچستان حکومت نے عوامی مشکلات کے پیش نظر ضلع بھر میں موبائل پولیس اسٹیشن کی سہولت متعارف کروا دی

0 167

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) بلوچستان حکومت نے شہریوں کی مشکلات کرتے ہوئے موبائل پولیس اسٹیشن کی سہولت متعارف کروا دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ ملک کا پہلا موبائل پولیس اسٹیشن متعارف کروا دیا ہے، موبائل پولیس اسٹیشن نے ابتدائی طور پر کوئٹہ سےکام کا آغاز کیا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ آزمائشی بنیادوں پرموبائل پولیس اسٹیشن متعارف کروایا گیا ہے، یہ موبائل پولیس اسٹیشن انٹرنیٹ سمیت تمام سہولتوں سے آراستہ ہے۔

جام کمال کے مطابق موبائل اسٹیشن کا مقصد شکایات کے فوری اندراج کی سہولت دینا ہے اس اقدام سے پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

دوسری جانب بلوچستان کی سول سرونٹس فوائد و اموات معاوضہ کی جامع پالیسی جاری کر دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ پالیسی اجرا سے ملازمین کے فوائدواموات معاوضوں کاطریقہ کار آسان ہو گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.