شیخ رشید احمد کی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے دہشت گرد حملے کی مذمت

1 207

شیخ رشید احمد کی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے دہشت گرد حملے کی مذمت

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی سے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،دہشتگردوں کا پوری قوت

کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں،ان کو شکست فاش دینگے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے دہشت گردی واقعے میں کیپٹن کاشف کی شہادت کی اطلاع پردکھ کا اظہار اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ اللہ تعالی شہید کیپٹن کاشف کے درجات میں مزید بلندی عطا فرمائے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے ہماری فورسز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں،ان کو شکست فاش دینگے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] آباد (ویب ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک با رپھر دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) 3 دھڑوں میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.