بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے میرفداحکیم رند

0 142

نصیر آباد
بلوچستان عوامی پارٹی کیچ کے نائب صدر و بی آئی سی ٹی پاکستان کے سینیئر نائب صدر میرفداحکیم رند نے اپنی جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا آواران سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کے نتیجے میں کیپٹن کاشف کی شہادت پر قوم کو فخر ہے بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے کہا شہادت نوش کرنے والے وطن کے بہادر بیٹے ہمارے ہیرو ہیں بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہا ایسے واقعات سے قوم اور فورسز کے حوصلے کمزور نہیں ہونگے سیکورٹی فورسز نے دھشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے انہوں نے کہا نے کہا عوام اور سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے دھشت گردی کے خلاف لازوال قربانیاں دی ہیں عوام دھشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے میرفداحکیم رند کی آئی ای ڈی دھماکہ میں زخمی ہونے والے دو سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.