وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب زدگان کی ہر ممکن امداد کریں،اخترجان مینگل

0 290

وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب زدگان کی ہر ممکن امداد کریں،اخترجان مینگل

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری امداد کو یقینی بنائے اس کے علاوہ وہ تمام غیر سرکاری ادارے این جی اوز ،ٹرسٹ اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے جہاں پورے ملک میں تباہی مچائی ہے وہاں ڈیرہ جات جس میں کوہ سلیمان، ڈی جی خان، راجن پور، تونسہ شریف اور پسماندہ بلوچستان کا تقریبا95فیصد ڈوب چکا ہے عوام کھلے آسمان تلے زندگی

 

گزارکر نان شبینہ کیلئے محتاج ہیں عوام کی فوری داد رسی کرکے ان کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کی جائے سردار اختر جان مینگل نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے تمام ایم این ایز ،ایم پی اےز، سینیٹرز مرکزی وصوبائی عہدیداروں سمیت تمام ورکروں کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب زدگان کی ہر ممکن امداد کرے اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں اور علماءکرام سے خصوصی گزارش کی ہے کہ وہ اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا کریں اللہ پاک اس باران کو رحمت بنائے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.