محکمہ کھیل صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،عبدالخالق ہزارہ

0 256

محکمہ کھیل صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر کھیل و ثقافت امورنوجوانان عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ اگر کھیلوں کی جانب توجہ نہیں دینگے تو نوجوان پہاڑوں پر جائیں گے چوری چکاری منشیات کی جانب راغب ہونگے،ہمیں بلوچستان کا پرامن چہرہ دنیا کو دیکھنا ہے جس کیلئے ہم میگا ایونٹس کا انعقا کرتے ہیں ماضی میں دشمن ملک میں یہ کہا جاتا تھا کہ کوئٹہ کوئی نہیں جاسکتا ہے جس کے باعث صوبے کے کھلاڑیوں کو 2004سے نیشنل گیم سے محروم رکھا گیا لیکن اب کھیل کے زریعہ ہم نے پرامن ب

 

لوچستان کا پیغام دے دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے 75ویں سالگرہ کے مناسبت سے منعقدہ جشن آزادی سپورٹس فیسٹول کے اختتامی تقریب انعامات سے خطاب میں کیا،اس موقع پر اراکین بلوچستان اسمبلی نصر اللہ زیرے،قادر نائل، سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان محمد اسحاق جمالی،ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آیکٹیوٹیز محمد آصف لانگو،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد آصف فاروقی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران خورشید و دیگر موجود تھے،جشن آزادی سپورٹس فیسٹول میں 31مختلف انڈور اور آوٹ ڈور گیمز شامل تھے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.