حلقے میں بڑے پیمانے پر بارشوں اور سیلاب سے نقصان پہنچا ہے،نور محمد دمڑ

1 250

کوئٹہ ( پ ر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری وسنیئرصوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بارشوں اور سیلاب کے دوران مختلف وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے جس کےلئے پہلے سے ہی اقدامات اور انتظامات کرنے کی ضرورت ہے جبکہ بارشوں اور سیلاب کے دوران قومی شاہراہوں اور دیہی علاقوں کو جانے والے رابطہ سڑکوں کی بروقت بحالی کو یقینی بنانے کےلئے ہرممکن کوشش کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں سیکرٹری صحت حفظ طاہر ،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو علی اکبر بلوچ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سیکرٹری صحت سے ملاقات میں حالیہ بارشوں سے حلقے کے دونوں اضلاع زیارت وہرنائی میں بارشوں اور سیلاب کے پیدا ہونے

 

والے وبائی امراض کی تدارک کےلئے اور ایمرجنسی کے ادویات کی دونوں اضلاع کے ضلعی ہیڈکوارٹر زہسپتالوں ،تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال سمیت مراکز صحت میں یقینی بنانے اور عملے اور ایمبولنسز کو الرٹ کرنے کے علا¶ہ ضلع ہرنائی کے محکمہ صحت کے خالی آسامیوں جن پر ایک سال ہونے کو ہے ٹیسٹ وانٹرویو کاعمل مکمل ہوچکا ہے اور سلیکشن کمیٹی نے باقاعدہ میرٹ لسٹ مرتب کرکے محکمہ صحت کے پاس جمع کیا گیا میرٹ پرانے والے امیدواروں کی تعیناتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی میں گانیاکالوجسٹ و لیڈی ڈاکٹرز کا نہ ہونے کی وجہ سے ہرنائی عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے گانیاکالوجسٹ اور لیڈی ڈاکٹرز کی تعیناتی کے حوالے سے بھی بات کی سیکرٹری صحت نے جلد ضلع ہرنائی کے خالی آسامیوں پر تعیناتی اور زیارت و ہرنائی کے دونوں اضلاع میں محکمہ صحت کی بہتری کےلئے پوری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کی اس کے علاوہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو علی اکبر بلوچ سے ملاقات کی ملاقات میں زیارت و ہرنائی کے قومی شاہراہوں کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی اورحالیہ بارشوں کی وجہ سے قومی شاہراہوں کو پہنچنے والے نقصانات اور لینڈ سلائیڈنگ سے قومی شاہراہوں کی بندش اور پوری بحالی اور حلقے کے دونوں اضلاع کے قومی شاہراہوں کے علاوہ دیہی علاقوں کو شہر سے ملانے سڑکوں پر آمد رفت بحالی کرنے کے حوالے بات چیت کی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے ایکشن لیتے ہوئے پوری طور پی ڈی روڈ کو طلب کیا اور عوام کے مفاد عامہ کو مدت نظر رکھتے ہوئے روڈ پر کام جاری کرنے کا حکامات جاری کی سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے میں بڑے پیمانے پر بارشوں اور سیلاب سے نقصان پہنچا ہے لوگوں کے باغات ، زرعی زمینوں ، گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے ہزاروں گھر متاثر ہوئے ہے انہوں نے کہاکہ متاثرین کی بحالی کےلئے صوبائی حکومت وسائل میں رہتے ہوئے متاثرین کی بحالی کےلئے ہرممکن اقدامات کرینگے ،،،

You might also like
1 Comment
  1. […] بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں،نور محمد دمڑ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.