مسلم لیگ( ن) جب بھی اقتدار میں آئی ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا،عرض محمد بڑیچ

0 292

کوئٹہ(پ ر)ممتاز قبائلی شخصیت سابق ناظم نوکنڈی سٹی مسلم لیگ( ن) بلوچستان کے سینئر نائب صدر حاجی میر عرض محمد بڑیچ نے اپنے رہشگاہ پر مختلف وفود سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی اور بائیس کروڑ عوام کی نمائندہ جماعت ہے قائد میاں نواز شریف کی بیٹی دختر پاکستان محترمہ مریم نواز کی قیادت

میں قوم متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) جب بھی اقتدار میں آئی ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ملک کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا بھی مسلم لیگ (ن )اور قائد میاں نواز شریف کے کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ موٹروے اور سی پیک مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کے مرہون منت ہیں انہوں نے کہا کہ مسلط کردہ جعلی عمران خان مسلم لیگ (ن) کو ختم کرنے کے درپے ہیں لیکن یہ ان کی بھول ہے مسلم لیگ (ن) اور قائد میاں محمد نواز شریف ایک سوچ اور نظریے کانام ہے سوچ اور نظریے کو کبھی بھی ختم نہیں کیا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والی حکومت انشاء اللہ مسلم لیگ (ن )اور قائد میاں نوازشریف کی ہوگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.