شہےد محمد عثمان کاکڑ کی شہادت ودےگر سانحات کے باعث آج پشتون کلچر ڈے سادگی سے مناےا جائےگا، پشتونخوامیپ

0 204

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سےکرٹرےٹ کے جاری کردہ بےان مےں کہا گےا ہے کہ پارٹی کے مرکزی رہنماءملی شہےد محمد عثمان کاکڑ کی شہادت ودےگر سانحات کے باعث آج پشتون ثقافت کے عالمی دن کو انتہائی سادگی سے مناےا جائےگا۔ پارٹی کے تمام اضلاع کے کارکنوں کو ہداےت کی گئی ہے کہ وہ آج اس اہم دن کو انتہائی سادگی سے منائےں اور صرف پشتون رواےتی لباس ہی زےب تن کرےں۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ 23ستمبر پشتون ثقافتی دن کے طور پر مناےا جارہا ہے ،پشتون تہذےب وتمدن ہزاروں سال پر محےط ہے اور دنےا کی تمام تہذےبےں انسانی معےار اور رواےات رکھتی ہےں جن مےں پشتون تہذےب وتمدن دنےا کے اعلیٰ معےاری تہذےبوں کی طرح تمام انسانےت اور ان کے اعلیٰ تہذےبی تمدنی ورثوں مےں پشتون اعلیٰ رواےات کا ورثہ انسانی قدروں کا معےار کسی بھی تہذےب سے کم نہےں ۔ دنےا کی دےگر قدےم تہذےبوں نے عالم انسانےت کے تہذےبی ورثوں کے فروغ مےں جو حصہ ڈالاہے اس مےں پشتون تہذےبی اور ثقافتی اعلیٰ معےار اور اقدار کا حصہ کسی سے کم نہےں۔ بےان مےں کہا گےا ہے کہ دنےا کی تہذےبےں اےک دوسرے پر اثرانداز ہوتی چلی آئی ہےں اور جن اعلیٰ معےار اور اقدار اور معاشرتی مثبت رواےات کے فروغ اور ترقی کا سبب بنی ہے اور آنےوالے وقتوں مےں بھی معاشرتی عالمی اعلیٰ سماجی معےارات کے فروغ اور ترقی مےں بحےثےت پشتون قوم اپنا کردار ادا کرتی رہےگی۔ اسی طرح پشتون کلچر نے بھی انسانی معےارات مےں اپنا حصہ ڈالا اور مستقبل مےں بھی اعلیٰ تہذےبی ،تمدنی ،مثبت اقدار اور ورثوں مےں اپنا کردار ادا کرتی رہےگی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.