عمران خان ایک اور مشکل میں پھنس گئے

0 206

عمران خان ایک اور مشکل میں پھنس گئے

عمران خان کی طرف سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی کے وکیل

محمود خان کی طرف سے ان کے وکیل پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اسی معاملہ پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چارسدہ نے بھی نوٹس جاری کیا ہے اور یہ کہ ایک وقت میں دو فورمز پر سماعت کیسے ہو سکتی ہے۔

 

سپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ یہ کیس جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر نے بھجوایا ہے، کمیشن نے عمران خان کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر دوبارہ نوٹس بھجوانے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

 

اس پر ممبر بلوچستان نے کہا کہ ہم نے مجموعی طور پر مختلف حلقوں میں خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کیے ہیں، سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے، تمام صوبائی سرکاری مشینری وزیر اعلیٰ کے ہاتھ میں ہے۔

 

ضمنی انتخاب کی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سرکاری مشینری کے استعمال کے معاملے پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کے خلاف نوٹسز کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.