آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے،ہاردک پانڈیا

0 87

آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے،ہاردک پانڈیا

ناگپور (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر ہاردک پانڈیا نے کہا ہے کہ برطانوی کرکٹ ٹیم کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کینگروز کے ہاتھوں پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔

 

اپنے ایک بیان میں ما یہ ناز 28 سالہ آل راﺅنڈر ہاردک پانڈیا نے کہا کہ وہ برطانوی ٹیم کے خلاف پہلے میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کینگروز کے خلاف دوسرے میچ میں نہ

 

صرف کامیابی حاصل کریں بلکہ جاندار کم بیک کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم اچھا پرفارم کر رہی ہے اور پہلے میچ میں ہم سے اچھا کھیل کر جیتی ہے۔ہاردک پانڈیا نے کہا کہ ان کی ٹیم نے سیریز کے دوسرے میچ سے قبل بھرپور تیاری کی ہے اور ہم

 

مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ کینگروز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم کے خلاف کم بیک کرنے کے

 

لئے دوسرے میچ میں تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ کو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.