ڈی سی جعفرآباد اے سی اوستہ محمد اور تحصیلدار اوستہ محمد کی من مانیاں عروج پر پہنچ چکے ہیں ، قاری نصراللہ دیناری

0 66

گنداخہ: ( نامہ نگار) گوٹھ محمد ہاشم چاچڑ کے رہائشی سیاسی و سماجی رہنما قاری نصراللہ دیناری میر بیگ سرپرہ علی دوست دشتی محمدرحیم شاہوانی و دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی جعفرآباد اے سی اوستہ محمد اور تحصیلدار اوستہ محمد کی من مانیاں عروج پر پہنچ چکے ہیں حالیہ مون سون سیزن کی بارشوں اور سیلاب گوٹھ محمد ہاشم چاچڑ گوٹھ نبی بخش سرپرہ گوٹھ آدم خان شاہوانی گ وٹھ سکھیا خان دشتی گوٹھ امیر بخش خان عمرانی گوٹھ امیر بخش زہری گوٹھ رحیم آباد سرپرہ گوٹھ نیک محمد شاہوانی میں مکمل تباہی مچا دی ہے گوٹھوں کے درجنوں مکانات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں گوٹھوں کے لوگ کھلے آسمان تلے بے یارومدد گار زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں زندگی بھر کا سرمایہ مال مویشی اناج تیار فصلیں سب کچھ سیلابی پانی بہا کر لے گیا ہے تمام بوڑھوں کا علیحدہ مکمل سروے کیا جائے اورا نکی مدد کی جائے لیکن منتخب نمائندے اور ڈی سی جعفرآباد اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جھٹ تحصیلدار اور پٹواری راشن اور ٹینٹ اپنے من پسند اور بااثر شخصیات کے کہنے پر دیئے جا رہے ہیں اصل حقدار متاثرین کو نظر انداز کرکے انہیں راشن اور خیمے و دیگر سامان سے محروم کیا جارہے ہیں اور یہاں حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی نام ونشان تک نہیں دو ماہ سے بغیر کھاد و خوراک سے کھلے أسمان تلے پڑے ہیں اس تپتی دھوپ اور گرمی مچھروں اور مکھیوں کی وجہ سے ملیریا اور مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں اور نہ راشن دیئے ہیں اور بارشوں کے دوران مکانات گر کر زمین بوس ہوگئے اور گھروں کے چھت گرنے سے مال مویشی مر گئے اور کئی لوگ زخمی ہوگئے لیکن کسی بھی ذمہ دار نے ہماری دادرسی نہیں کی ہیں ہم چیف سیکرٹری بلوچستان اور وزیرآعلی بلوچستان اپنے منتخب نمائندوں اور کمشنر نصیر أباد ڈویژن ڈپٹی کمشنر جعفرآباد سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ تحصیل اوستہ محمد کے گوٹھ محمد ہاشم چاچڑ گوٹھ شوکت علی زہری و دیگر گاوں کے عوام کو حکومتی رلیف خیمے اور امدادی سامان دیا جائے اور فوری نقصانات کا سروے کئے جائے کیونکہ وہ کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار ہوکر بیٹھے ہیں ان کی مال مویشی اناج اور کھڑی تیار فصیلیں تباہ ہوگئے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.