امپورٹڈ سرکار سے جان نہیں چھڑائی تو پاکستان کے غریب عوام مہنگائی کی وجہ سے بھوک وافلاس سے مر جائیں گے،ڈاکٹر منیر بلوچ

0 139

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں اس وقت شدید مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام بھوک و افلاس میں مبتلا ہے اور اپنے بچوں کی پیٹ پالنے کے لیے سوکھی روٹی کے لئے دربدر ہو رہے ہیں پاکستان پر ایک درجن سے زائد جماعتون کی راج ہے جس نے وزارتوں کی بندر بانٹ کر کے اپنے کرپشن اور پیٹ بھرنے کے لئے ملک کو مزید قرضوں میں دکھیل دیا اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں کہیں گناہ اضافے کی وجہ سے ہر چیز غریب کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل بروز جمعہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا ہے کل بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں جمعے کی نماز کے بعد مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلیں گے اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کریں گے، امپورٹڈ حکومت اور پی ڈی ایم میں شامل ہونے والے کرپٹ جماعتیں آج ایک بار پھر پوری قوم کے سامنے شرمندہ ہو رہی ہے معزز عدالت نے عمران خان کے توہین عدالت کیس کو خارج کر کے آئین کی بالادستی قائم کر دی، پاکستان کا نظام اس وقت ان لٹیروں کے ہاتھ میں ہے جنہوں نے پاکستان کو اپنے اقتدار کے مختلف ادوار میں غربت نفرت بے روزگاری قرضے کرپشن اور بے علمی اس ملک کو تحفے میں دیے تھے عمران خان کی قیادت میں انشاء اللہ پاکستان کو وہ مقام دلائیں گے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے جس پاکستان کے لئے جدوجہد کی اسی کے مطابق عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو دوبارہ وہی مقام دلائیں گے پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد ان تمام ضمیر فروش سیاستدانوں کے خلاف ملکی دولت کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے پاکستان کے کروڑوں عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور پوری دنیا کی امت مسلمہ چاہتی ہے کہ پاکستان اور عالم اسلام کو ایک ایسا لیڈر ملے جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت کے لئے ایک مسیحا بن جائے، جھوٹے کیسز جھوٹے پروپیگنڈے عمران خان کی مقبولیت کو متاثر نہیں کر سکتی پی ڈی ایم کی جھوٹی سیاست عوام جان چکی ہے انشاءاللہ بہت جلد پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو آنے والے الیکشن میں عبرتناک شکست دیکر پاکستان کے غریب عوام کے لیے عمران خان کے دور اقتدار میں شروع ہونے والے فلاحی منصوبوں کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.