بلوچستان پولیس کا قابل اور با صلاحیت افسر ایڈیشنل آٸی جی بلوچستان انجینئر محمد یوسف بھنگر
بلوچستان پولیس کا قابل اور با صلاحیت افسر ایڈیشنل آٸی جی بلوچستان انجینئر محمد یوسف بھنگر
تحریر: شاہد گولہ صحبت پور
انجینئر محمد یوسف بھنگر صوبے کے مایہ ناز پولیس افسر ہیں جو2003 میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہوئے ۔2007میں ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقیاب ہوئے ۔ وہ بطور ڈی ایس پی مختلف اضلاع میں فرائض انجام دیتے رہے ان کی صلاحیتیوں اور قابلیت کی بنیاد پر انہیں صرف دو سال کے مختصر عرصے یعنی 2009 میں ایس پی بنا دیا گیا اور وہ مختلف اضلاع میں ڈی پی او اور ضلع ایس پی کے طور پر کام کرتے رہے خاص طور پر ڈیرہ بگٹی ‘ کوہلو ‘ بارکھان ‘موسی خیل‘کچھی (بولان) ‘مستونگ ‘صحبت پور، سبی سمیت دیگر دور دراز علاقوں میں طویل عرصے تک ان کی تعیناتی رہی ۔شورش بد امنی بم دھماکوں اور خود کش حملوں کے دور دورہ میں وہ ان اضلاع میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے تدارک کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لاتے رہے ۔ژوب اور لورالائی میں جب بدامنی عروج پر تھی انہیں سی ٹی ڈی لورالائی رینج میں تعینات کیا گیا انہوں نے اپنے تجربے اور صلاحیتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کافی حد تک ان اضلاع میں امن بحال اور دہشت گردوں کا قلع قمع کیا اور ایس ایس پی انجنٸیر محمد یوسف بھنگر نے اپنے آباٸی ضلع صحبت پور میں بہت زیادہ امن و امان میں کردار ادا کیا اور صحبت پور میں ایک اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ہندوں بچہ جو چند گھنٹوں میں بازیاب کرالیا اور اسکےساتھ اغواکار کو بھی زندہ گرفتار کرکے اسکو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا۔ ۔وہ اپنی سروس کے دوران چین بھی تربیتی دورے پر جا چکے ہیں ۔2021میں انہیں ریگولر بنیادوں پر ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی اور کچھ عرصہ قبل وہ پولیس سروسز آف پاکستان کا حصہ بن چکے ہیں جس کے بعد وہ ملک میں کہیں بھی تعینات ہو سکتے ہیں۔
ایس پی انجینئر یوسف بھنگر ان دنوں ایڈیشنل آٸی جی ٹریننگ بلوچستان کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے ناک میں دم کر رکھا ہے جوا اور شراب خانوں کا قلع قمع کیا جبکہ فرائض میں غفلت برتنے والے متعدد اہلکاروں اور افسران کو معطل کیا اور نوکریوں سے بھی برخاست کیا گیا ۔ قومی شاہراہ پر سیکورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ۔اپنے اقدامات کے باعث وہ عوام میں ہر دلعزیز افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں
اور ڈسٹرکٹ صحبت پور میں دوبارہ ایسے پھول جیسے آفیسران کی ضرورت ہیں
انجینئر محمد یوسف بھنگر صاحب اس وقت ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آٸی جی) ٹریننگ آف پولیس بلوچستان کے طور پر کام کررہےہیں۔