بھارت خطے کے استحکام کو دا وپر لگا رہا ہے، دنیا کو نوٹس لینا چاہیے،وزیر خارجہ

0 125

اسلام آباد:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت خطے کے استحکام کو دا وپر لگا رہا ہے، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھی ایل اوسی دورے کی دعوت دی تھی، بھارتی الزام تراشیوں کا دنیا کو نوٹس لینا چاہیئے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خراب کر رکھی ہے، اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا آج یو ایس کانگریس میں بھی مسئلہ کشمیر زیر بحث آ رہا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارتی بیانیہ دنیا کی نظرمیں پِٹ رہا ہے، دنیا بھر میں بھارت کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، ہم نے او آئی سی کو مسئلہ کشمیر پر یکجا کیا، پاک بھارت کشیدگی، جنوبی ایشیا ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا، آج بھارت کے معاشی ترقی کے دعوے کی کلی کھل رہی ہے، بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھ رہا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.