حکومت کنٹینرز کے پیچھے نہ چھپے، لوگوں کے مسائل حل کرے،سراج الحق

0 159

لاہور (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کنٹینرز کے پیچھے نہ چھپے، لوگوں کے مسائل حل کرے۔جب سے پی ٹی آئی برسر اقتدار آئی ہے ملک کا بیڑہ غرق ہو گیا۔ موجودہ حکومت کے آنے سے تعلیم، صحت، زراعت، بزنس، سب کچھ تباہ ہو گیا۔بیرونی دنیا پریشان ہے کہ پاکستان میں تعلقات کیلئے کس سے بات کریں۔ایوان صدر جائیں ،وزیر اعظم ہاﺅس یا پھر راولپنڈی جائیں۔حکومت رات کو صرف ٹویٹر اور سوشل میڈیا پر نظر آتی ہے ۔سندھ میںایک فردکے اغواءسے پوری ریاست جاگ گئی جبکہ ملک سے ہزاروں لوگوں کو اٹھا کر غائب کردیا گیاہے ان کی بازیابی کیلئے عدالتوں کی بھی کوئی نہیں سن رہا ۔

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اسلام آباد میں آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی طرف سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسیز کے خلاف دیئے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم یونیورسٹیز کے پروفیسرز کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں ۔حکومت پاکستان کیلئے شرم کا مقام ہے کہ آج اساتذہ بھی سڑکوں پر ہیں۔چند ہزار اساتذہ کے مسائل حکومت حل نہیں کر سکتی تو22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا۔حکومت نے تعلیم وصحت کے محکموں کو بھی تباہ کر دیاہے ۔حکومت اعلی تعلیمی اداروں میں پڑھانے والے اساتذہ سے سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.