چیئرمین سینیٹ کی کیپٹن صفدر گرفتاری واقعہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کو بھجوانے کی ہدایت

0 4

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کراچی میں سابق وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے واقعے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔جمعرات کے روز سینٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق نے کراچی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کے کمرے میں پولیس کے داخل ہونے اور ان کے داما د کی گرفتاری متعلق قرارداد پیش کرتے ہوئے معاملے پر ایوان بالا کی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا

اس موقع پر قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہاکہ اس معاملے پر دو انکوائری کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں ہمیں ان انکوائری رپورٹس کا انتظار کرنا چاہیے تاکہ اس سارے معاملے کو دیکھا جاچکے انہوںنے کہاکہ یہ ایوان بہت اہم ہے ہمیں تمام حقائق کو دیکھنا چاہیے تاکہ اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے جس پر اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق نے کہاکہ ایوان بالا کا کردرا تمام معاملات میں اہم ہے ہم کسی بھی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار نہیں کر سکتے ہیں اس موقع پر سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ سینیٹ کا کردار بہت اہم ہے اور اس معاملے میں اس ہاﺅ س کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

انہوںنے کہاکہ یہ بہت بڑا حادثہ ہے یہ صوبوں اور وفاق کے مابین تعلقات کو خراب کر سکتا ہے انہوںنے کہاکہ ایک صوبے کے آئی جی کو اغو ا کرکے اس سے ایف آئی آر پر دستخط کرائے گئے ہیں اور اس واقعے کے بعد پولیس کے افسران نے استعفے پیش کئے ہیں انہوںنے کہاکہ اس واقعے پر وفاقی وزرا کے بیانات بھی دیکھ رہے ہیں ایک خاتون کے کمرے میں داخل ہونے کی اجازت کس نے دی ہے یہ بہت حساس معاملہ ہے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.