قرضوں کے حصول آسان اور عزت نفس کا خیال رکھاجائے، عمران خان

0 4

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاﺅسنگ، تعمیرات و ڈیویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا۔اجلاس میںگورنر اسٹیٹ بینک نے غریب اور متوسط طبقے کے لیے آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔نیشنل بینک، الائیڈ بینک، میزان بینک، بینک الحبیب، حبیب بینک اور بینک آف پنجاب کے سربراہان نے وزیر اعظم کو نیا پاکستان ہاو¿سنگ پروگرام کے تحت قرضوں کی فراہمی کے بارے آگاہ کیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کے قرضوں کی حصولی کے عمل کو آسان ترین بنایا گیا ہے اور اس ضمن میں برانچز میں الگ ڈیسک بنائے گئے ہیں۔ پرائیویٹ بینک اسلامی اور روایتی بینکاری دونوں کے تحت قرضے فراہم کریں گے۔بینکوں کے سربراہان نے حکومت کو تعمیرات سیکٹر کے فروغ اور غریب طبقے کو اپنا گھر بنانے کی سہولت مہیا کرنے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے وزیر اعظم اور حکومتی معاشی ٹیم کو کرونا وبا کے پیش نظر کاروباری طبقے بشمول بینکوں کے لیے کیے گئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے قرضوں کی فراہمی کے عمل کو کم مدت بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ قرضہ لینے والے افراد کے کوائف کی تصدیق جلد ہو سکے۔وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ مزید پرائیویٹ بینک بھی قرضوں کی فراہمی شروع کر دیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.