نواز عبدالمالک کے قتل میں ملوث دو ملزمان لیویز فورس کے ہاتھوں گرفتار
پنجگور(نامہ نگار) پنجگور میں گزشتہ روز تحصیل پَروم میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہید ہونے والے رخشاں کریچی کے رہائشی نواز عبدالمالک کے قتل میں ملوث دو ملزمان لیویز فورس کے ہاتھوں گرفتار، کارروائی میں شامل لیویز ٹیم کے لیے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا بھی اعلان، ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی نے اسسٹنٹ کمشنر گوارگو برکت علی بلوچ تحصیلدار پروم فضل محمد بلوچ اور رسالدار میجر صابر علی گچکی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران نواز کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر کہا کہ پنجگور تحصیل پروم میں گزشتہ دنوں ایک ایرانی ساختہ گاڈی کے چوری ہونے اور اس کے مالک کی گمشدگی کے حوالے سے ایک خبر شائع ہوئی تھی جسکے دو دن بعد ڈرائیور کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ نے ا±سی دن سے اپنی جدوجہد کو تیز کرتے ہوئے قاتلوں کاکھوج لگانے اور انکی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کردیا پنجگور کے علاقے عیسائی سے اس واردات میں نامزد ملزمان صادق علی اور جلیل احمد کو گرفتار کر لیا گیا. ملزمان سے ایک جِمنی گاڑی اور ایک نائن ایم ایم پسٹل گولیوں کے ساتھ برآمد کرلی. ملزمان نواز ولد عبدالمالک کو انکی ایرانی گاڈی میں لے کر ساتھ لے گئے تھے جس کے بعد اسے قتل کرکے لاش ایک ندی میں پھینک دیاگیا تھا اور دو دن بعد نواز کی لاش برآمد ہوئی جس پر لیویز نے بروقت کاروائی کرکے ملزمان کو ایک پسٹل اور ایک جِمنی گاڈی سمیت گرفتار کرلیا اور اس کاروائی میں اسسٹنٹ کمشنر پنجگور برکت علی بلوچ تحصیلدار فضل محمد اور لیویز رسالدار میجر صابر علی گچکی اسپشل فورس کے انچارج شاہ میر، محرر لیویز عبدالغفار بلوچ اور دیگر نے حصہ لیا اور اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے لیویز کے بہادر جوانوں نے بروقت کاروائی کرکے واقعہ کے نامزد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کی ایک پوری گینگ بھی ہے جو چوری ڈکیتی میں ملوث ہے اوراس گینگ کو بے نقاب کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں عوام کے جان ومال سے کھیلنے والے جرائم افراد کو منتطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ اس پیچیدہ واقعہ کی گتی سلجھانے والے لیویز ٹیم کو بروقت قاتلوں تک پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور میجر رسالدار صابر علی گچکی اوراپریشن میں شامل لیویز کے جوانوں کے لیے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کرتا ہوں کیونکہ انکی بروقت کارروائی سے ایک مظلوم خاندان کو انصاف ملا اور یہ کیس ایک بڑا چیلنج بھی تھا جسے لیویز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ملوث ملزمان تک پہنچ کر س±لجھا دیا ہے اور یہ ایک پیغام بھی ہے ان شرپسند عناصر کے لیے جو خود کو قانون کی گرفت سے آزاد تصور کرتے ہیں.