بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑدی ہے،حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (پ ر)پا کستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان مو لانا حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈیم ایم بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 22 کروڑپاکستانی قوم کی آوازبن کر آج سے سڑکوں پر نکل رہی ہے،پی ڈی ایم ذات اوراقتدارکی نہیں بلکہ غربت بیروزگاری مہنگائی کیخلاف عوام کی جنگ لڑرہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑدی ہے، پیٹرولیم مصنوعات ہوں یا اشیا خوردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے جمعہ،ہفتہ ،اتوار بازاروںسمیت یوٹیلٹی سٹورزمیں بھی مہنگائی کاطوفا ن آیاہواہے،عمران خان کہتے ہیں،میرے پاکستانیو ں گھبرانانہیں، پی ڈی ایم قوم کوکہتی ہے کہ اب گھبرانے کاوقت آچکاہے،اگرآج بھی قوم نہیں گھبرائے گی تومہنگائی کی سونامی قوم کولے ڈوبے گی۔عوام پی ڈی ایم کی قیادت کے کندھے سے کندھاملاکر احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرکے کٹھ پتلی حکمرانوں سے چھٹکاراحاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈیم ایم بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف 22کروڑپاکستانی قوم کی آوازبن کر آج سے سڑکوں پر نکل رہی ہے،پی ڈی ایم ذات اور اقتدار کی نہیں بلکہ غربت بیروزگاری مہنگائی کیخلاف عوام کی جنگ لڑرہی ہے۔
[…] پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں واپس آناچاہتی ہے،حافظ حمد اللہ […]