ہیڈ سوشل میڈیا ٹیم پاکستان مسلم لیگ ن رانا عاطف راؤف ڈینگی کا شکار ہو گئے

2 274

ہیڈ سوشل میڈیا ٹیم پاکستان مسلم لیگ ن رانا عاطف راؤف ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے فل حال اپنی تمام تر سیاسی اور سماجی مصروفیات ترک کر دی ہیں۔ محمّد شہزاد بھٹی نائب صدر سوشل میڈیا ٹیم PP-239 بہاولنگر نے ہیڈ سوشل میڈیا ٹیم پاکستان مسلم لیگ ن رانا عاطف راؤف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا انہیں تحصیل ناظم میونسپل کمیٹی بہاول نگر بحال ہونے پر مبارک باد دی اور ان کی خیریت دريافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور نیک

خواہشات کا اظہار کیا۔ محمّد اظہر وٹو صدر، نائب صدر محمّد شہزاد بھٹی اور جنرل سیکرٹری اسماعیل قریشی سوشل میڈیا ٹیم PP-239 بہاولنگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہو چکّی ہے کوئی عوام کا حال پوچھنے والا نہیں۔ کرونا ہو یا ڈینگی عوام کو اللّه کے رحم کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے ایک وقت تھا جب وزیر اعظم میاں محمّد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں محمّد شہباز شریف تھے وہ ایسے حالات میں ایک لمحہ بھی چین سے نہیں بیٹھتے تھے۔ ایک موجودہ حکمران ہیں جنہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے انہیں بس اپنے اقتدار کو مزید طول دینے کی فکر ہے۔

You might also like
2 Comments
  1. […] ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کی بیٹی کی شادی کی […]

  2. […] ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.