الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ جمہوریت کی کامیابی ہیں، کاشف حیدری

0 233

سیاسی و سماجی رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ جمہوریت کی کامیابی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے دبنگ فیصلہ کرکے عوام کا دل جیت لیا۔ ریاست مدینہ کے دعویدار اور کرپشن، چوری کو ختم کرنیوالے خود چور نکلے، عمران حکومت کی 4 سال کارکردگی عوام دیکھ چکی، 4 سال سے زائد عرصے میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں ناکام رہی، (ن) لیگ کی کوشیشوں سے پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے بھی نکل آیا، گرے لسٹ سے

نام نکلنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خراج تحسین کے مستحق ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے ثابت کردیا کہ یہاں فیصلے لاڈلا کو نہیں لاء کو دیکھ کر کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تاریخی فیصلہ دے کر خراج تحسین کے مستحق قرار پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نےگالم گلوچ سے بے پرواہ اور دباو سے بالاتر ہوکر فیصلہ دیا فیصلے سے ثابت ہوا کہ عمران خان جھوٹا بھی ہے اور اب عمران نیازی صادق اور امین نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ اب عمران خان سرٹیفائیڈ آئین شکن بددیانت عالمی چور اور جھوٹا ثابت ہوگئے ہیں۔ مزید انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے

دعویدار اور کرپشن، چوری کو ختم کرنیوالے خود چور نکلے، عمران حکومت کی 4 سالہ حکومت عوام دیکھ چکی ہیں۔ عمران حکومت اپنے ہی امپورٹڈ وزراء کیساتھ 4 سالہ دور حکومت میں ملک کو فیٹف کے گرے لسٹ سے نکالنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی کوشیشوں سے پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے بھی نکلنے میں کامیاب ہوئی، گرے لسٹ سے نام نکلنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خراج تحسین کے مستحق ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.