ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں، داؤد خان کاکڑ
مسلم باغ نامہ نگار
انصاف یوتھ وینگ سلطان اباد یونٹ مسلم باغ میں یونٹ سازی اور شمولیتی پروگرام سے سابق ضلعی صدر ٹھکیدار داود خان کاکڑ سنیر رئنماء ملک اکرم کاکڑ سابق تحصیل صدر رحیم اللہ کاکڑ ملک عین اللہ کاکڑ یوتھ وینگ ضلعی سنیر نائب صدر خان جمعہ خان ضلعی جنرل سیکرٹری اقبال تارن تحصیل جنرل سیکرٹری یاسین خان سیکرٹری اطلاعات کریم خان اور دیگر نے خطاب کیا۔
سابق ضلعی صدر ٹھکیدار داود خان کاکڑ نے یوتھ وینگ کے نوجوانوں سے خطاب میں کہا کہ ملک میں قانون کی مذاق بنی ہوئی ہے ملک سے ایک مجرم جو چار سال بعد سرکاری پروٹوکول پر آنا ہمارے لئے افسوس کا مقام ہے۔ اس مجرم کیلئے بلوچستان سندھ اور دیگر علاقوں سے کرائے پر لوگوں لائے لیکن پھر بھی فلاپ شو کیا افسوس ہمارے نوجوانوں پر جو ایک چور کے استقبال کیلئے آئے ۔ آج عمران خان جیل میں ہے پھر بھی تمام کرپٹ پریشان ہے ۔ کب تک خان اور ان کے کارکنوں کو جیل میں رکھوں گے۔ یہ وقت دور نہیں کہ عمران خان ہمارے درمیان ہونگے
انصاف یوتھ وینگ کو اچھے پروگراموں پر داد دیتا ہوں اور تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اخر میں چائے پارٹی کا پروگرام بھی دیا۔