پی ڈی ایم اور اسٹبلشمنٹ دونوں چکی کے دو پل کی طرح ملک توڑنے کا کردار ادا کررہے ہیں:مولانا محمد خان شیرانی
ویب ڈیسک
جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین مولانا محمد خان شیرانی نے قاضی احمد خوستی کے رہاٸش گاہ پر کارکنوں کے منقعدہ تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ پی ڈی ایم اور اسٹبلشمنٹ دونوں چکی کے دو پل کی طرح ملک توڑنے کا کردار ادا کررہے ہیں
بلکہ ملک توڑنے کا بین الاقوامی منصوبہ ہے 1923میں ایک معاہدہ ہوا خلاف ختم ہوا مسلمانوں کے تمام خطے انگریز اور فرانس نے تقسيم کٸے 1939میں دوسری جنگ شروع ہوٸی 1945تک جنگ جاری رہا
اس جنگ میں انگریز نے جرمنی کو شکست دی جرمنی ٹوٹ گٸی مغربی اور مشرقی جرمنی بنا جاپان نے فوج ختم کیا اس کے بعد دنیا میں پانچ طاقتور ممالک امریکہ فرانس برطانیہ روس چین رہ گٸے
ان تمام ممالک نے امریکہ میں یہ فیصلہ کیا کہ دنیا پر ہم پانچ ممالک شراکت سے حکمرانی کرینگے اس سے پہلے لیگ اف نیشن تھی 1945کو لیگ اف نیشن ختم ہوا کیونکہ اس میں مشرقی طاقتور ممالک بھی شریک ہوٸے لیگ اف نیشن کا نام تبدیل کرکے اقوام متحدہ کا نام رکھ لیا یواین اف چارٹ یعنی اقوام متحدہ اٸین ودستور کہتے ہیں
اقوام متحدہ کی دو اسمبلی جنرل اور سلامتی کونسل ہے جنرل اسمبلی قومی اسمبلی کی حثیت رکھتی ہے اور سلامتی کونسل سینٹ اسمبلی کی طرح ہے جنرل اسمبلی میں تمام ممالک کے ممبرز ہیں
اور سلامتی کونسل میں صرف پانچ طاقتور ممالک ہیں جنرل سمبلی کا جو فیصلہ بغیر سلامتی کونسل منظور نہیں ہوتا ہے ایک ممبر کے اعتراض پر فیصلہ قابل قبول نہیں ہوگا موجود حکومت عوام کی فلاح کیلٸے نہیں بلکہ انگریزوں کے مفادات کے تخفظ کیلٸے کام کررہی ہے ہمارے اسٹبلیشمنٹ حاکم نہیں بلکہ بازگیر ہے
فیصلے دوسروں کے ہاتھ میں ہے ایران گیس پاٸپ لاٸن کا منصوبہ امریکہ کو پسند نہیں حکومت کچھ کرنےسے قاصر ہے انہوں نے کہا کہ اسامہ امریکہ کا قاتل سمجھا جاتا تھا امریکہ نے اسامہ کوپاکستان کے علاقے ایپٹ اباد میں مارا گیا ایمل کاسی امریکہ کے مجرم پاکستان سے اٹھالیا گیا انہوں نے کہا کہ دنیا میں دو طرح کی حکومتیں ہیں
ایک ویلفيئر اسٹیٹ دوسرا سیکیورٹی سٹیٹ ہوتے ہیں ویلفيئر اسٹیٹ عوام کی جان ومال کی حفاظت سہوليات اور خدمت اپنا فریضہ سمجھتی ہے ایک سیکیورٹی اسٹیٹ ایک ایف سی چھاونی کی مانیند اس طرح حکومت سے تقاضا رکھنا فضول ہے امریکہ بین الاقوامی چوہدری ہے یہ جنگ امریکہ کی ہے
جنگ امریکہ کی بقا اور وجود کی ضرورت ہے امریکہ کی خواہش ہے کہ وہ دنیا پر حکمرانی کریں اور جنگ امریکہ کی بقا اسکی حاکمیت کیلٸے نقشوں کو بدلنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اسٹیبلشمنٹ دونوں چکی کے دو پل کی طرح ملک توڑنے کا کردار ادا کررہے ہیں بلکہ ملک توڑنے کا بین الاقوامی منصوبہ ہے
اسٹیبلشمنٹ بین الاقوامی کا حصہ ہے انکے تمام مفادات ان سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن مزاکرات جاری ہے افغانستان کے اٸین میں صدارت کے علاوہ دوسرا عہدہ اس کے برابر نہیں جبکہ موجود اشرف غنی اور عبداللہ عباللہ دونوں صدارت کے عہدے پر فاٸر ہیں یعنی پشتو اور فارسی کے درمیان نفرت پیدا کررہے ہیں
انہوں نے کہا کہ جنگ کا ٹھیکہ صرف علما کرام اور قوم پرستوں نے لیا ہے علما جہاد کے نام پر قتل عام کررہے ہیں اور قوم پرست ازادی کے نام پر قتل عام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا نیو ورلڈ ارڈر کا ریسل تھا پہلے حکومت کرونا کے خلاف سخت پاپندی کی مخالفت اور اپوزیشن سخت پاپندی کی حمایت کررہے تھے جبکہ اج اپوزیشن سخت پاپندی کی مخالف ہیں
[…] آباد(ویب ڈیسک)مولانا محمد خان شیرانی کی اپنے وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا […]