ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کردار ادا کرنے پوری قوم کی زمہ داری ہے،جمعیت نظریاتی

0 240

سابق ڈی آٸی جی عبدالرزاق چیمہ جمعیت علماء اسلام نظریاتی سیکرٹریٹ میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری مولنا قاری مہراللہ سے ملکی اور صوباٸی حالات پر ملاقات کی اس موقع پر صوباٸی ترجمان مولنا رحمت اللہ حقانی ضلعی ناظم حاجی نادر خان اچگزٸی ایس پی عاصم شاہ ضلعی جواٸنٹ سیکرٹری مولنا محمد ابراہیم محمد عیسیٰ خان نیازمحمد حافظ محی الدین ودیگر موجود تھے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کردار ادا کرنے پوری قوم کی زمہ داری ہے آج ملک کے خلاف دشمن قوتوں نے فکری اور دہشتگردی کے محاذ کھول دئیے ہیں موجودہ حالات میں ان سازشوں کی قلع قمع کرنے کے لیے ہم پر بڑی زمہ داریاں عائد ہوتی ہےملک کے سیاسی اور مذہبی جماعتیں امن کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو بے نقاب کرنے اورقیام امن کے لیے آگے بڑھنا ہوگا دشمن کے مکروہ عزائم کو قوم نے پہلے بھی خاک میں ملا دیاہے اب بھی کامیاب نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان معاشرتی برائیوں کی سرکوبی کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کے لیے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے تعاون ہمیشہ ساتھ رئیگا قیام امن کے بغیر ترقی وخوشحالی ادھوری ہے انہوں نے کہا کہ قیام امن میں ملک کی تعمیر ترقی کا راز مضمر ہے بدامنی اور نفرتوں کی عفریت اور رد عمل سے صوبے میں مساٸل کی انبار لگی ہوٸی ہے ملک دشمن قوتیں فسادات پر تیل چھڑکنے کی کوشش کررہی ہے اور ملک کی امن تباہ اور ملک کی سالمیت کی خلاف وار کرنے کی مکمل تیاری میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف عالمی سطح پر بھی سازشیں ہو رہی ہے پاکستان کا اسلامی تشخص اور اس کے دستور کی نظریاتی بنیادیں ان عالمی قوتوں کی آنکھوں میں مسلسل کھٹک رہی ہیں آخر میں انہوں نے سابق ڈی آٸی جی عبدالرزاق چیمہ کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ سابق ڈی آٸی جی عبدالرزاق چیمہ کے مخلصانہ خدمات اور کاوشیں صوبے کی عوام ہمیشہ یاد رکھی گی اس سخت حالات میں صوبے کے امن کے لیے جو کردار ادا کیا وہ ملک کی تاریخ کا حصہ رٸینگی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.