میٹرک کے بعد کالج کی زندگی عملی و علمی زندگی میں بڑا رول اداکرسکتی ہے ،ڈی سی آواران

0 251

آواران(خ ن)ڈپٹی کمشنر آواران جمعداد خان نے آج یہاں ڈگری کالج آواران کا دورہ کیا،تعلیمی ادارے کے پرنسپل اورطلباءسے ملے، معیار تعلیم اور ڈگری کالج کے مسائل اور اسٹاف و لیکچررزکے بارے میں استفسار کیا۔ پرنسپل آواران ڈگری کالج نے ڈپٹی کمشنر آواران کو کلاسز کا دورہ کرایا جہاں انہوں نے طلباءسے ان کے سبجیکٹس سے متعلق سوالات پوچھے اور طلباءنے جوابات دیئے۔آج بتاریخ 22 نومبر 2022 کو جناب ڈپٹی کمشنر آواران کیپٹن ریٹائرڈ جُمعداد خان مندوخیل صاحب نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج آواران کا اچانک مگر تفصیلی دورہ کیا۔ پرنسپل سمیت اکثر اساتذہ و غیر تدریسی اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے۔ تین لیکچرز اور تین غیر تدریسی اہلکار اتفاقیہ رخصت پر تھے جبکہ سٹینوگرافر کئی ماہ سے غیر حاضر اور ایک لیکچرر بھی بغیر اطلاع کے غیر حاضر پایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر صاحب نے اولذکر کے تنخواہ کی بندش اور م¶خرالذکر کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات صادر کئے۔ کلاسز میں درس و تدریس کا عمل بہ خوبی جاری و ساری تھا۔ طلباءو طالبات کی کلاسز کا تفصیلی جائزہ لیا، سوالات پوچھے اور طلباءو طالبات کو مفید ہدایات اور قیمتی مشورے دی?۔ پرنسپل اور لیکچرز کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ مسائل سنے اور حتی المقدور انکے حل کی یقین دہانی کرائی۔ ٹیچنگ اسٹاف کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور فوری طور پر کنٹریکٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی تقرری کی خوشخبری سنائی۔ بحیثیت مجموعی پرنسپل اور لیکچررز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور انکی کاوشوں کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر آواران جمعداد خان کا مذید کہنا تھاکہ قوموں کے عروج و زوال میں تعلیم کا بڑا عمل دخل شامل ہے تعلیم ہی قوموں کو جہالت و پسماندگی سے اٹھا کر اعلیٰ مقام تک پہنچاتی ہے جن قوموں نے تعلیم کو فوقیت دی انہوں نے دنیاءمیں بڑی تیز رفتاری سے کامیابی حاصل کی اور آج علمی و ٹیکنالوجی کے شعبے میں وہ پوری دنیاءمیں اعلیٰ مقام پر پہنچی ہیں، ہماری نئی نسل کو بھی تعلیم پر توجہ مرکوز کرکے نہ صرف خود اعلیٰ مقام کا انتخاب بلکہ اس سے مملکت اور قوم کو بھی عروج پر پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں تعلیم و تربیت ایسی چیزیں ہیں جو کامیابی کا زینہ ثابت ہو کر ایک فرد کو بلندیوں تک پہنچاسکتی ہیں۔ میٹرک کے بعد کالج کی زندگی عملی و علمی زندگی میں بڑا رول اداکرسکتی ہے یہی سے اعلیٰ علمی مقابلوں کے لئے تیاری اور اپنے آپ کو ایک تعلیم یافتہ انسان کی روپ میں سنوار ا جاسکتا ہے، انجینئرنگ ڈاکٹریٹ وکالت اور جرنلزم سمیت دیگر شعبوں تک رسائی کے لئے کالج کی تعلیم بنیاد ی کردار کے حامل ہوتی ہے اس لیئے میں طلباءسے اس بات کا کھل کر اظہار کرونگا کہ وہ اپنے اس تعلیمی وقت کو کسی بھی طرح ضائع مت کریں اور بھر پور محنت جاری رکھیں ایک کامیاب تعلیم یافتہ انسان بن کر یہاں سے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کریں ڈگری کالج آواران کے لیکچررز اور تعلیمی ادارے کے منتظمین پر بھی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھی طلباءپر محنت اور ان کی تعلیمی نشو نماءکریں انہیں مثبت سوچ سے ہمکنار کریں تاکہ یہ آگے جاکر ملک وملت کے لئے اپنی خدمات پیش کرسکیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.