تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ کی اشد ضرورت ہے،ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمد درانی
قلات(خ ن) ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمد درانی کے زیرصدارت ڈسٹرک ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات فدابلوچ اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر عزیزاللہ رند DMC آرٹی ایس ایم شاہنواز DOE فیمیل فرزانہ احمدزئی DDOE فیمیل طاہرہ پروین DDOE فیمیل راہیلہ ہارون ڈپٹی ڈسٹرک اکاونٹ آفیسر بشیراحمد DTM سلیم بابر DDOE منگچر محمداکرم لانگو DDOE قلات عبدالرشیدلانگو پروجیکٹ اسسٹنٹ ESP نصیراحمد اوردیگرنے شرکت کی اجلاس میں محکمہ تعلیم قلات کی کارکردگی سکولوں میں اساتزہ کی حاضریوں سکولوں میں بس سروس کی فحالی زیرتعمیر سکولوں کی تکمیل بلڈنگ مرمت کے کام غیرفحال اوربندسکولوں کی فحالی سکولوں میں اساتزہ کی کمی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیاڈپٹی کمشنرنے کہاکہ تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ کی اشد ضرورت ہے محکمہ تعلیم قلات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تروسائل بروے کار لارہے ہیں سکولوں میں اساتزہ کی غیرحاضری کسی صورت قبول نہیں ہے غیرحاضر اساتزہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لارہے ہیں اساتزہ کرام اپنا تمام تر توجہ بچوں کی بہترتعلیم پر دیں بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں انہیں بہترین تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنا ہم سب کی زمداری ہے۔