اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو بہت اختیارات مل چکے ہیں،گورنر بلوچستان
کوئٹہ(خ ن)قائم مقام گورنر میر جان محمد جمالی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو بہت اختیارات مل چکے ہیں. ان اختیارات کو صوبے کے بہترین مفاد میں بروئے کار لانے ملک اور صوبے کے مفکرین اور ماہرین ہماری رہنمائی کریں. انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کا انحصار سازگار ماحول، دستیاب مہارت اور لیبر کی پیداواری صلاحیت پر ہے. اس ضمن میں پاکستان سوسائٹی آف ڈویلپمنٹ اکانومسٹس کی سالانہ کانفرنس کئی اہم سوالات کے پائیدار حل میں معاون ثابت ہوگی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیوٹمز یونیورسٹی میں پاکستان سوسائٹی آف ڈویلپمنٹ اکانومسٹس کی 36 ویں سالانہ کانفرنس کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کیا. پی آئی ڈی ای اور پی ایس ڈی ای کے زیر اہتمام 36ویں سالانہ کانفرنس قومی اور بین الاقوامی سطح کے ماہرین معاشیات، پالیسی میکرز اور سوشل سائنٹسٹس اور بیوٹمز یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلباءوطالبات کی بڑی تعداد شریک تھی. تین روزہ کانفرنس کا انعقاد پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے بیوٹمز یونیورسٹی کے تعاون سے کیا ہے. مذکورہ کانفرنس تین تک جاری رہے گی. واضح رہے کہ چارٹر آف اکانومی میں سرمایہ کاری ،پیداواری اور ملازمت کی قابلیت سہ روزہ عالمی کانفرنس کے اہم موضوعات ہیں، اس موقع پر قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پاکستان سوسائٹی آف ڈویلپمنٹ اکانومسٹس کی 36ویں کانفرنس کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے. انہوں نے کہا کہ یہ ستم ظریقی ہے کہ پاکستان کی خطے میں انوسٹمنٹ اور جی ڈی پی کی شرح بہت کم ہے. انوسٹمنٹ اور جی ڈی پی کی کم شرح کا ایشو فوری توجہ کا متقاضی ہے. ہمیں اس موجودہ صورتحال سے نبردآزما ہونے کیلئے نئے آئیڈیاز پر کام کرنا ہوگا. قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے اس یقین کے ساتھ بلوچستان بہت جلد معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا. قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے وائس چانسلر بیوٹمز یونیورسٹی انجینئر فاروق بازئی اور پی آئی ڈی ای کو کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ امن ، تحفظ اور انصاف مہذب معاشرے کی خصوصیات ہیں اچھی طرز حکمرانی کے لئے اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا اور پولیس نظام میں بہتری اور اصلاحات لانے کے لئے بہت کچھ کرنا باقی ہے پولیس کے آفیسران اور جوانوں نے اپنی جانیں قربان کرکے امن قائم کیا ہے