امام الحق کی دلہن کا مہندی میں پہنا گیا جوڑا کتنے لاکھ کا تھا؟
امام الحق کی دلہن کا مہندی میں پہنا گیا جوڑا کتنے لاکھ کا تھا؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی ہونے والی دلہن انمول محمود کے مہندی میں پہنے گئے خوبصورت لباس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔21 نومبر منگل کے روز انمول محمود کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جنہیں معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کے انسٹاگرام پیج ‘دی ورلڈ آف ایچ ایس وائی’ سے شیئر کیا گیا۔
مودی نےمسلمان کھلاڑی شامی کیساتھ کیا کیا؟ تمام راز منظر عام پر
پاکستان کرکٹ ٹیم کا بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا سفر ختم ہونے کے بعد امام آج کل اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔نارنجی اور سنہرے رنگ کے غرارے اور سرخ رنگ کی شرٹ پر انتہائی مہارت سے کام کیا گیا اور سرخ و نارنجی رنگ کے اس امتزاج نے دیکھنے والوں کو بھی کافی متاثر کیا۔ایچ ایس وائی نے ایک پوسٹ میں ناصرف انمول محمود کو ٹیگ کیا بلکہ قومی کرکٹر امام الحق کو بھی مینشن کیا اور ساتھ ہی کیپشن ‘امام کی انمول’ لکھا۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے جوڑے سے متعلق کمنٹس کیے اور اس کی قیمت جاننے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔فوٹوگرافر عزہ شاہین ملک کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کردہ تصاویر کی لوکیشن میں ‘ناروے’ لکھا گیا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ کرکٹر کی مہندی کی تقریب ناروے میں ہوئی۔
حسن شہریار یاسین کی ٹیم سے جب اس جوڑے کی قیمت جاننے کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس لباس کی قیمت 15 لاکھ 50 ہزار روپے (1550,000/pkr) بتائی۔اس کے علاوہ ناروے کی ایک ایونٹ پلینر کمپنی ‘ٹیلر میڈ ویڑن’ نے انسٹاگرام پر مہندی کی تقریب کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
[…] امام الحق کی دلہن کا مہندی میں پہنا گیا جوڑا کتنے لاکھ ک… […]