جے یو آئی کے آزادی مارچ کی بدولت قوم حقیقی تبدیلی کی طرف گامزن ہوچکی ہے،مولانا عبدالغفورحیدری
کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے آزادی مارچ کی بدولت قوم حقیقی تبدیلی کی طرف گامزن ہوچکی۔ عوام کو اب بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکنا اب ناممکن ہوچکا،اسلامی نظام ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے ،وقت نے ثابت کیا کہ جمعیت علماء کے ممبران پارلیمنٹ کرپٹ ہیں نہ غدار ہیں آئیندہ الیکشن میں پنجاب بھی جییوآء کو سپورٹ کرے تو عوام خوشحالی کا ایک نیا دور دیکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر جییوآء کی مرکزی کونسل کے رکن علامہ شفقت الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے آزادی مارچ کی وجہ سے آج میڈیا،سمیت ہر شخص اپنے آپکو آزاد محسوس کرہا ہے۔قوم کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے ہر محاذ پر عوامی حقوق کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عہد کیا ہے کہ اس ملک میں ٹیسٹ ٹیوب بے بی حکومت کو مزید مہلت نہیں دینگے۔اس حکومت کی وجہ سے آج پوری قوم معاشی بحران میں گھری ہوئی ہے۔
[…] آباد (ویب ڈیسک)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثے […]