چرچوں میں آنے والے تمام افراد کی مکمل چیکنگ کی جائے گی، سید فد ا حسن شاہ
کوئٹہ(ویب ڈیسک) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سید فد ا حسن شاہ نے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر عبادت گاہوں کی سیکورٹی کے انتظاما ت موثر اور سخت کئے جائیں گے۔یہ با ت انہوں نے آج بدھ کے روز کرسمس کی سیکورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس
سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںڈائریکٹر پبلک ریلشنز شہزادہ فرحت احمدزئی، ایس پی سیکورٹی نعیم اچکزئی ، ایس پی سریاب سرکل اخلاق اللہ تارڑ، فادر عنایت مسیحی ، فادرخاورہومی ،فادر سمسون شاکر ، شاہد برکت کے علاوہ پولیس آفسران اور مسیحی برادری کے بشپ ،پادری اور دیگر
معززین نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے 48چرچز میں کرسمس و سال نو کے حوالے سے خصوصی سروس ، عبادتی تقریبات کو احسن طریقے سے منانے کیلئے فل پروف سیکورٹی انتظامات عمل میں لائینگے۔ ہر ایک چرچ پر کوئٹہ پولیس کی جانب سے مناسب سیکورتی مہیا کی جائے گی۔ چر چز پر مسیحی برادری کے رضا کار برائے شناخت
سیکورٹی کے معاملات میں کوئٹہ پولیس کی مدد کریں گے اور چرچوں میں آنے والے تمام افراد کی مکمل چیکنگ کی جائے گی۔ تمام چر چزکے آس پاس کے ایریا کی سپشل برانچ کی BDٹیم سکارڈ کے ذریعہ مکمل طور پرسر چنگ سوئپنگ کرائی جائے گیاور اہم چرچوں کے انٹری پوائنٹ پر واک تھروگیٹ نصب کیے جائیں گے اور منتظمین کے تعاون سے ہر آنے والے افراد کی چیکنگ کی جائے گی نیز لیڈیز پولیس بھی خواتین کی چیکنگ کے لئے تعینات کی جائے گی