شاہد آفریدی سے ملاقات کے کچھ دیر بعد بزرگ خاتون انتقال کرگئیں

0 169

شاہد آفریدی سے ملاقات کے کچھ دیر بعد بزرگ خاتون انتقال کرگئیں

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر میگا اسٹار لیگ کے اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو شیئر کی اور پیغام میں لکھا کہ یہ افسوسناک خبر سن کر میرا دل ٹوٹ گیا کہ ایم ایس ایل کے میچ میں ہم سے ملنے کے فوراً بعد ماں جی کا انتقال ہوگیا۔

اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں معذور مداح سے بھی ملاقات کی اور شائقین میں چیزیں بھی تقسیم کیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خاتون ناصرف شاہد آفریدی بلکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل سے بھی ملاقات کرتی ہیں۔

کیپشن میں لالا نے بتایا کہ خاتون ان کے پاس آئیں اور کہا کہ وہ بہت خوش ہیں، ساتھ ہی کرکٹر نے ان کی مغفرت کی دعا بھی کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون شاہد آفریدی سے محبت کے ساتھ ملتی ہیں جب کہ سابق کپتان بھی ان کے ساتھ بہت ہی احترام اور عزت کے ساتھ پیش آئے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.