مسیحی برادری کا بھی ملک اور صوبے کے لئے گرانقدر خدمات ہیں،آئی جی پولیس بلوچستان

1 225

کوئٹہ( پ ر)آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کا بھی ملک اور صوبے کے لئے گرانقدر خدمات ہیں۔یہ بات انہوں نے یہاں سینٹرل پولیس آفس میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس اور سال نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرپارلیمانی سیکرٹری خلیل جارج ،ایڈیشنل آئی جی پولیس و ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر جواد احمد ڈوگر ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی سی کاشف عالم، بشپ خالد رحمت، فادر بشارت ، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ ذوہیب محسن ،اے آئی جی آئی ٹی ارسلاں سلیم ،اے آئی جی ٹریننگ (ر) کیپٹن شیر علی ، اے آئی جی ویلفیئر عاطف سلیم ،سابق اے آئی جی لیگل نوشید یونس ،پاسٹر ویلسن فضل اور مسیحی برادری کے افراد بھی موجود تھے۔اس موقع پر آئی جی نے کہا کہ مسیحی برادری کو اقلیت نہیں کہنا چاہیے۔ کیونکہ وہ پاکستان کے شہری ہیں اور انہیں تما م وہ حقوق حاصل ہیں جوکہ ایک پاکستانی شہری کو ہے ان کے تہوار میں شریک ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے پاکستان میں رہنے والے تمام اقلیتیں محب وطن ہیں۔انہیں تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔کرسمس مسیحی بھائیوں کا مذہبی تہوار، محبتوں کے تبادلے پرامن معاشرے کی تکمیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری ہمارے دکھ سکھ میں شریک ہیں اور ہم اسے اسی طرح نبھا ر ہے ہیں انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس اور سال نو کی مبارکباد دی اور ہر سال کی طرح تحفظ اور آزادی کے ساتھ منانے کیلئے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا۔ اس موقع پر بشپ خالد رحمت نے کہا کہ مسیحی برادری اپنے آپ کو اقلیتی برادری کے بجائے مسیحی برادری پاکستانی کہلانے پر فخر کرتے ہیں۔ ہمیں تمام مذہبی آزادی ملی ہے اور ہم اپنی تما م تر رسومات آزادی کے ساتھ مناتے ہیں کرسمس خوشی اور امن کا تہوار ہے کرسمس کا تہوار ہمارے دل کے بہت قریب ہے، اس سال بھی بہت سے اداروں، گھروں اور گرجا گھروں میں کرسمس کی تقریبات جاری ہیںانہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا آزاد ملک ہے اور دیگر قومو ں کے ساتھ ہم بھی اس سا لمیت اور استحقام خوشحالی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر ینگے۔ آخر میں کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور ملک وقوم کی ترقی خوشحالی، امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے خصوصی دعائیں کروائیں گئی۔

You might also like
1 Comment
  1. […] پولیس نے خوبصورتی کی وجہ سے گرفتار کیا، لڑکی کا حیران کن دعوی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.