محکمہ کھیل گراؤنڈ میں سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائینگے،سہیل الرحمن بلوچ
کوئٹہ (خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی کے مابین نمائشی میچ کے انعقاد کے سلسلے میں سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقدہ ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی سیکورٹی کوئٹہ عبدالحق عمرانی،ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن عظیم دمڑ،اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن بابر خان کے علا¶ہ محکمہ کھیل،ضلعی انتظامیہ،ٹریفک پولیس،ایف سی اور دیگر متعلقہ اداروں اور محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کوئٹہ کے شہریوں کی تفریح کو پیش نظر رکھتے ہوئے کوئیٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور ذلمی کے مابین نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔میچ کے پرامن انعقاد کو ممکن بنانے کے لیے سیکورٹی اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز مشترکہ حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھائیں۔اس موقع پر سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے جائیں گے۔سیکورٹی پلان کے تحت کھلاڑیوں اور شائقین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کءجائیں گی۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ٹریفک پلان سمیت دیگر معمولات میں ایسی حکمت عملی مرتب کی جائے جس سے عوام تکلیف نہ پہنچے۔گروانڈ کی تزئین و آرائش اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔اس سلسلے میں محکمہ کھیل گرا¶نڈ میں سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ شائقین کو بہتر ماحول اور تفریح کا موقع مل سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس میچ میں جہاں قومی کھلاڑی ہونگےوہیں انکے ساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں کی بھی شرکت ہوگی جس کی وجہ سے اس میچ کو انٹرنیشل کوریج حاصل ہو گی جس سے نہ صرف لوگ محضوظ ہونگے بلکے پوری دنیا میں ہمارے شہر اور صوبے کے حوالے سے اچھا تاثر بھی جائے گا میچ کہ آغاذ سے قبل افتتاحی تقریب اور آخر میں اختتامی تقریب بھی منعقد کی جاءگی جس میں ملک کے نامور میزبان،گلوکار اور فنکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی آرٹسٹ بھی شامل ہونگے اور اپنے فن کے زریعے لوگوں کو بھرپور تفریح مہیا کریں گے