معذورافراد ہماری طرح ہمارے بھائی ہیں کبھی مایوس نہ ہوں ،الطاف کھوسو

0 133

معذورافراد میں قدرت کی طرف سے خصوصی صلاحیات ہوتی ہے
کندھکوٹ(رپورٹ/عبدالرزاق آزاد)معذورافراد میں قدرت کی طرف سے خصوصی صلاحیات ہوتی ہے جس سے معذور افراد نے بڑے کارنامے دکھاتے ہیں وہ کسی بھی حوالے سے دوسروں سے کم نہیں ہیں۔ وائس چیئرمین ضلع کونسل الطاف خان کوسو۔تفصیلات کے مطابق آج سندھ حکومت کی جانب سے RCHMC فلاحی تنظیم ACTED اور SPARK کی جانب سے معذور بچوں میں وہیل چیئرز اور سماعت کے آلات کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت وائس چیئرمین ضلع کونسل الطاف کھوسو نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کو یقین دلایا کہ آپ بھی ہماری طرح ہمارے بھائی ہیں کبھی مایوس نہ ہوں۔ہم قدم قدم پر آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی شعبے میں معذور بچوں کی شمولیت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ معذور بچوں کو سماجی اور مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔تقریب کے اختتام پر آر سی ایچ ایم سی اسکول کے 40 سے زائد بچوں کو چیریٹی آرگنائزیشن ایکٹڈ اینڈ اسپارک کی جانب سے وہیل چیئرز، واکر اور سماعت کے آلات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈی ڈی ای او ایجوکیشن لکھمیر آر سی ایچ ایم سی ایڈمنسٹریٹر سید ظہیر شاہ، کفایت اللہ کھوسو فلاحی تنظیم ACTED اور SPARK کے افسران اور پہول جیسے معذور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.