کراچی کےکئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

0 219

کراچی کےکئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی(ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر لگایا گیا ہے۔ جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ان میں گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ روز جان لیوا وائرس نے 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ ساڑھے سات ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان علاقوں میں اومی کرون ویریئنٹ کیسز میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔
ان علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 فروری تک نافذ رہے گا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد اومی کرون کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.