ماہرہ خان نے”بول“ فلم سائن کرنے سے پہلے مجھ سے مشورہ لیا تھا، شمعون عباسی
ماہرہ خان نے”بول“ فلم سائن کرنے سے پہلے مجھ سے مشورہ لیا تھا، شمعون عباسی
کراچی(ویب ڈیسک)شمعون عباسی حال ہی میں ایک لائن شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز کے متعدد فنکاروں کو مشورے دئیے۔ شمعون عباسی نے شو میں اپنی سابق بیوی حمائمہ ملک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا حمائمہ ملک ایک بلند سوچ اور بلند نظریہ رکھنے والی خاتون ہیں۔ انہوں نے حمائمہ کو کام پر توجہ مرکوز رکھنے کا مشورہ دیا۔
شو کے دوران شمعون عباسی نے بتایا کہ ہمایوں سعید کو شوبز انڈسٹری میں بریک انہوں نے دیا تھا۔ شمعون عباسی نے بتایا کہ ہمایوں سعید پہلی دفعہ میری ٹیلی فلم سے اسکرین پر لوگوں کے سامنے ا?ئے۔
انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ا±س وقت شائستہ واحدی کے مارننگ شو میں تھے۔ فلم ”بول“ کے حوالے سے حمائمہ کو بھی فون ا?یا تھا۔ بریک کے دوران ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے بھی فون ا?یا ہے تو کیا میں یہ فلم کروں یا نہیں کیونکہ مجھے فلموں کے بارے میں کچھ نہیں پتہ میں تو وی جے ہوں۔
لہذا میں نے ماہرہ خان کو کہا کہ ا?پ یہ فلم اس لیے کریں کیونکہ شعیب منصور جیسا نام ہے ہی نہیں پاکستان میں وہ جو بھی ا?پ سے کروائیں گے بہتر ہی کروائیں گے۔ اس کے بعد ماہرہ خان کی ”بول“ کے ذریعے فلموں میں انٹری ہوئی۔
[…] شمعون عباسی نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کرنے سے کیوں انکار کیا؟ وجہ بتادی […]
[…] ہمیں ہالی ووڈ فلموں کی پاکستانی سینما میں نمائش سے کوئی فرق نہیں پڑتا ‘ ماہرہ خان […]