محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف، عمران خان اورپرویز الٰہی کا بڑا اقدام

2 146

محسن نقوی کی تعیناتی کے خلاف، عمران خان اورپرویز الٰہی کا بڑا اقدام

تحریک انصاف نے محسن نقوی کی تقرری مسترد کردی ہے اور اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے بیان میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 35 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنے والے سے انصاف کی توقع کیسےکی جاسکتی ہے؟ میرا قریب ترین رشتے دار کیسے نگران وزیراعلیٰ بن سکتاہے، الیکشن کمیشن کا متنازع فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی قیادت اور قانونی ٹیم کو محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی کے فیصلےکو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

You might also like
2 Comments
  1. […] عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو شدید عوامی ردعمل آئے گا، صدر مملکت […]

  2. […] پرویز الٰہی کا گن مین شراب کی بوتل لے جاتے ہوئے گرفتار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.