نیپرا نے بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لے لیا

0 66

آج صبح تقریبا ساڑھے 7 بجے کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا تھا جس کے بعد بحالی کا کام جاری ہے۔

نیپرا نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی) سے ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔

نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے نیپرا مسلسل ہدایات اور سفارشات جاری کرتا رہا ہے۔ سال 2021 اور 2022 میں بلیک آؤٹ اور ٹاور گرنے کے واقعات پر جرمانہ کیا جا چکا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.