ایک ناپسندیدہ شخص کو نگران وزیراعلیٰ بنانا عوام کی تضحیک ہے، شیخ رشید
اپنے ویڈیو بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک گھمبیر سیاسی، معاشی عدم استحکام سے گزر رہا ہے اوراس موقع پر ایک ناپسندیدہ شخص کو ملک کے 60 فیصد آبادی والے صوبے کا نگران وزیراعلیٰ بنادیا گیا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ایک ناپسندیدہ شخص کو 60 فیصد آبادی والے صوبے کا نگران وزیراعلیٰ بنانا عوام کی تضحیک و توہین ہے۔
سابق وزیر نے کہا کہ صرف ایک عمران خان کا راستہ روکنے کے لئے یہ سب اقدام اٹھائے جارہے ہیں، لیکن یہ آپ کے گلے پڑ جائے گا، آپ کے تمام ارادے ناکام ہوں گے، ذلت اور رسوائی آپ کا مقدر ہے، پاکستانی قوم آپ کو شکست دے گی، اور پاکستان اسلام اور عوام کی فتح ہوگی۔
[…] خان نے قتل کی سازش میں ملوث افراد کے نام شیخ رشید نے […]