معاشرتی ترقی و خوشحالی کے لئے قبائلی بندشوں،ذہنی جمود و پرتشدد رویوں کا خاتمہ ناگزیر ہیں ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ(ویب ڈیسک)مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمے کے اعلی سطحی وفد ،مجلس کے سرپرست اعلی پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان ، عبدالمتین اخونزادہ، ممتاز دانشور واجہ غلام یٰسین بلوچ اور بخت محمد کاکڑ اور دیگر راہنماں نے سابقہ وزیر اعلی و صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی ،اس موقع پر خصوصی گفتگو و تبادلہ خیال کرتے
ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان، عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ مکران و تربت اور گوادر و پورا خطہ تبدیلی اور ممکنات کے مواقع پیدا کرنے کے دھانے پر ہیں معاشرتی اور معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے نئے عمرانی ارتقا و فکری مکالمے کے سلسلے میں مفید اور تعمیری ماحول کی تشکیل و تعبیر نو کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے
،قبائلی و نسلی امتیازات اور مذہبی و سماجی جمود سے نکلنے کے لئے نئے زمانے کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات کے مطابق پالیسیاں و اقدامات تشکیل دینے کی ضرورت ہے ورنہ تبدیلی اور ممکنات کے مواقع ضائع ہو جاتے ہیں اور قومی و ملی روایات کے قتل کے ساتھ ساتھ تہذیبی و ثقافتی نشوونما بھی روک جاتی ہیں 21 ویں صدی کے سائنسی بیانیے و دانش مندی کو سمجھنے کے لئے نئے عمرانی ارتقا و فکری مکالمے کی احیا و تجدید عہد وفا درکار ہیں ان خیالات کا
اظہار نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے رہائش گاہ پر تفصیلی تبادلہ خیال و عصرانہ کی تقریب میں ممتاز دانشور و مصنف پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف ، ماہر عمرانیات و سماجیات مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمے کے سربراہ عبدالمتین اخونزادہ اور نیشنل پارٹی کے سرکردہ راہنماں نے گفتگو کرتے ہوئے کہااس موقع پرنیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے
اراکین ابوالحسن، نثار احمد بزنجو، ناظم الدین ایڈوکیٹ، ڈاکٹر نور صاحب، محمد جان دشتی، ضلعی صدر مشکور انور بلوچ ایڈوکیٹ، ورکنگ کمیٹی کے رکن بلخ شیر قاضی اور میڈیا انچارج نیشنل پارٹی کیچ حفیظ علی بخش ج موجود تھے ۔ جماعت اسلامی کیچ تربت کے ضلعی امیر واجہ غلام یسین بلوچ اور مجلس فکر و دانش کے فوکل پرسن بخت محمد کاکڑ دیگر بھی موجود تھے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ مصنوعی سیاست و حکومت کے بجائے وسائل کے درست استعمال اور ثمرات سے عوام کو مستفید کرنے والی لیڈرشپ کی پشت پناہی ضروری ہے تاکہ ممکنہ طور پر وسائل کا ضیاع روکا جائے اور اجتماعی مفادات و سماجی شعور کی بیداری و دانش مندی کی آرزو مندی ممکن العمل ہوسکیں نیشنل پارٹی نے مکران و صوبائی اسمبلی میں مثبت و توانا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ تہذیبی و ثقافتی تبدیلیوں اور جغرافیائی اعتبار سے معاشی و سائنسی بیانیے کی تشکیل و تعبیر نو کے لئے تعلیم و تحقیق کو اہمیت دی گئی ہے تاکہ مفید اور قابل فہم ورکنگ ممکن العمل ہوسکیں مجلسِ فکر و دانش کی کاوش اور تعمیری مباحث و فکری مکالمے کے سلسلے میں بھرپور کردار سیاسی جماعتوں و سول سوسائٹی کے لئے قابل تقلید ہونا چاہئے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے کہا کہ زمانے و فکری لہروں کی تبدیلیاں واقع ہونے کے باعث معاشرتی ترقی و ارتقا لازم و ملزوم ہیں جہاں ذہنی ارتقا و فکری مکالمے روک دئیے جاتے ہیں ورنہ تبدیلی اور سائنسی بیانیے کی تشکیل و تعبیر نو بھی فریز ہوجاتی ہیں پاکستانی اشرافیہ و مقتدرہ نے وسائل کے ضیاع روکنے میں کامیابی حاصل کرنے کے بجائے تعمیری ماحول کی تشکیل و تعمیر نو پر پہرے لگا دئیے ہیں جس کے باعث معاشرتی ترقی و خوشحالی سمیت نسلوں کی بربادیوں و تباہیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے فکری مکالمے کے سلسلے میں مفید اور قابل فہم پروگراموں کے ذریعے نئے پیراڈایم میں ترقیاتی اپروچ اختیار کرنے اور نئے زمانے کے بدلتے ہوئے حالات و فکری سوالات کا سامنا کرنا ہوگا _ مکران و گوادر اور تربت و اورماڑہ میں نوجوانوں اور طلبا وطالبات کی نمایاں تعداد کی گفتگو و سوالات ایڈریس کرنے کی ضرورت ہیں تاکہ قبائلی و نسلی امتیاز کے خاتمے اور سائنسی و سماجی شعور میں اضافے و دانش مندی کی مشترکہ بہتر اوصاف پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مفید اور تعمیری ماحول کی تشکیل و تعمیر نو کے لئے نئے عمرانی تصورات اور زندہ سوالات کا جواب دینے کی صلاحیت بیدار ہو جائے مصنوعی قیادتوں کے فروغ کے مکروہ وطیرہ اختیار کرنے اور تعمیری مباحث سے انکار کے باعث معاشرتی ترقی و پیشرفت روک گئی ہے گھٹن محسوس ہوتا ہے کہ حالات اور واقعات خراب تر ہوتے جارہے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ارباب علم و دانش فعال و توانا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کریں ورنہ تباہی وبربادی کے لئے تیار رہنا چاہئے عبدالمتین اخونزادہ کہا کہ غربت و پسماندگی کے خاتمے اور امن و سلامتی کے لئے نئے زاویے تلاش کرنے ہونگے معاشرتی و معاشی چیلنجر سے نمٹنے کے لئے زمانے کے بدلتے ہوئے حالات اور واقعات کے تناظر میں خطے کے صدیوں سے جاری مستحکم روایات و اقدار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نسلوں کی حفاظت و عظمت زندگی کی حفاظت و پاسبانی ممکن العمل بنانے کی ضرورت ہے مجلس فکر و دانش کی کاوش و فکری لہریں پیدا کرنے کی احیا و تجدید عہد وفا قابل قدر ہیں عبدالمتین اخونزادہ نے کہا کہ ظلم و استہزا اور دہشت و سماجی نا انصافی کے روک تھام کے لئے فیصلہ کن جدوجھد و دانش مندی درکار ہیں تاکہ ظلمت شب چھٹ سکیں اور تعمیری مباحث و دانش مندی کی آرزو مندی ممکن العمل ہوسکیں مجلس فکر و دانش کی اعلی اہداف کے حصول میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے مسلسل محنت شاقہ وسعتِ قلبی اور تعمیری مباحث کے سلسلے میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں _ مجلس فکر و دانش کے اعلی سطحی وفد نے مکران ڈویژن کے پانچ روزہ تفصیلی تبادلہ خیال اور مکالمے کے مجالس میں تخلیقات و دانش مندی کی آرزو مندی کے لئے نئے زمانے کے بدلتے ہوئے رحجانات و ترجیحات کے مطابق پالیسیاں و اقدامات تجویز کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ نوجوانوں اور طلبا وطالبات کے درمیان مشترکات و فکری مکالمے کے سلسلے میں امکانات اور مواقع تلاش کئے جائیں ورنہ تبدیلی اور تعمیری ماحول کی تشکیل و تکمیل کے لئے ممکن مواقع ضائع ہو جاتے ہیں اس موقع پر خصوصی طور پر پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان نے اپنی قیمتی کتاب,, کمال اقبال اور اکیسویں صدی،، سابق وزیر اعلی و صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو پیش کی گئی جبکہ اس سے قبل ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ہاس پہنچنے پر پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان اور مجلس فکر و دانش کے سربراہ عبدالمتین اخونزادہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور وفد کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا۔