چمن میں الخدمت فاؤنڈیشن کی عملی خدمات
دکھی انسانیت کی خدمت، چمن الخدمت فاؤنڈیشن کی شعار ہے
ہرقدرتی آفت کے وقت میں چمن الخدمت فاؤنڈیشن غریب ضلع چمن کیساتھ رہاہے
قارئین کرام!! انسانوں سے پیار و محبت اور ضرورت مند انسانوں کی مددکے عمل کو ہر دین اور مذہب میں تحسین کی نظر سے دیکھا جا تا ہے لیکن دین اسلام نے خد مت انسانیت کو بہترین اخلاق اور عظیم عبادت قرار دیا ہے ۔اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو یکساں صلاحیتوں اور اوصاف سے نہیں نوازا بلکہ اُن کے درمیان فرق وتفاوت رکھا ہے اور یہی فرق و تفاوت اس کائنات رنگ وبو کا حسن و جمال ہے ۔ وہ رب چاہتا تو ہر ایک کو خوبصوت ،مال دار،اور صحت یاب پیدا کر دیتا لیکن یہ یک رنگی تواس کی شانِ خلاقی کے خلاف ہوتی اور جس امتحان کی خاطر انسان کو پیدا کیا ہے، شاید اس امتحان کا مقصد بھی فوت ہو جاتا ۔اُس علیم و حکیم رب نے جس کو بہت کچھ دیا ہے اُسکا بھی امتحان ہے اور جسے محروم رکھا ہے اس کا بھی امتحان ہے ۔وہ رب اس بات کو پسند کرتا ہے کہ معاشرے کے ضرورت مند اور مستحق افراد کی مدد اُن کے وہ بھائی بندہ کریں جن کو اللہ نے اپنے فضل سے نوازا ہے تاکہ انسانوں کے درمیان باہمی الفت ومحبت کے رشتے بھی استوار ہوں اور دینے والوں کو اللہ کی رضا اور گناہوں کی بخشش بھی حاصل ہو۔مسلم شریف کی روایت ہے:مخلوق اللہ کا کنبہ ہے اور وہ شخص اللہ کو زیادہ محبوب ہے جوا س کے کنبے کے لئے زیادہ مفید ہو۔سبحان اللہ اس رب کو اپنے بندوں سے اس قدر محبت ہے کہ وہ ان کو اپنا کنبہ قرار دیتا ہے حالا نکہ وہ سبوح اور قدوس ذات ہے، اسے کسی کنبے کی ضرورت اور احتیاج ہر گز نہیں انسانیت کی خدمت کے بہت سے طریقے ہیں۔ بیواؤں اور یتیموں کی مدد ،مسافروں ، محتاجوں اور فقراء اور مساکین سے ہمدردی ،بیماروں،معذوروں،قیدیوں اور مصیبت زدگان سے تعاون یہ سب خدمت خلق کے کام ہیں اور وسیع تر تناظرمیں ا ن سب سے بڑھ کر انسانوں سے ہمدردی یہ ہے کہ ان کو دعوت و تبلیغ اور تعلیم و تربیت کے ذریعے دوزخ کی آگ سے بچایا جا ئے اور رب کی رضا اورصراط مستقیم کی طرف ان کو دعوت دی جا ئے ۔ لیکن اس مضمون میں ہم صرف پہلی قسم کے متعلق ہی گزارشات ضبطِ تحریر میں لا ئیں گے۔ صحیح الجامع میں رسول نے فرمایا۔لوگوں میں سے اللہ کے ہاں سب سے پسندیدہ وہ ہیں جو انسانوں کےلئے زیادہ نفع بخش ہوں۔اعمال میں سے اللہ کے ہاں سب سے پسندیدہ وہ ہیں جن سے مسلمانوں کو خوشیاں ملیں، یا ان سے تکلیف دور ہو۔یاان سے قرض کی ادائیگی ہو یا ان سے بھوکوں کی بھوک دور ہو میرے نزدیک کسی مسلمان بھائی کی ضرورت پوری کرنے کی سعی ایک ماہ مسجد میں اعتکاف بیٹھنے سے زیادہ پسندیدہ ہے اورجس نے غصہ بُجھایا اللہ تعالیٰ نے اس کی پردہ پوشی کرلی اور جس نے غصہ پی لیا اگر اس نے چا ہا کہ اللہ تعالیٰ اس کی مشکلا ت دور کر دے تو اللہ تعالیٰ اس کی مشکلا ت دور کردے گا ۔ اللہ تعالیٰ اس کا دل اتنا بھر دیگا کہ وہ قیا مت کے دن را ضی ہو جا ٰئیگا اس حدیث میں کسی ضرورت مند انسان کی حاجت کو پورا کرنے پر کتنے ہی انعامات کا ذکر کیا گیا ہے۔تو انسانیت کی اس عظیم خدمت کی سلسلے میں چمن الخدمت فاؤنڈیشن کی عملی اقدامات روز سورج کی طرح روشن و عیاں ہیں کہ الخدمت فاؤنڈیشن چمن نے ہر مشکل وقت میں غریب اور پسماندہ ضلع چمن میں انسانی ہمدردی کے تحت جو خدمات اور مستحق غریبوں کا حقوق ہے بڑی تیزی اور احسن طریقے سے ادا کئے ہیں ضلع چمن صرف بلوچستان نہ بلکہ پاکستان کی سطح پر ایک غریب اور زندگی کے بیشتر سہولیات سے محروم پسماندہ ضلع ہے جس میں اکثریت تعداد میں غرباء رہتےہیں جو عام دنوں میں دو وقت روٹی اور بچوں کی پیٹ پالنے کی قدرت نہیں رکھتے ہیں تو مشکل اور قدرتی آفت کے دنوں میں رہنا تو ضلع چمن کے غریب عوام کیلئے ایک چیلنج سے کم نہیں ہے۔اس غریب عوام اور پسماندہ ضلعے کی حالت زار بدلنے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع چمن کے جو خدمات ہیں وہ قابل ستائش اور انتہائی نیک وتحسین ہیں کہ الخدمت فاؤنڈیشن چمن کے رضاکاروں نے ہمیشہ کی طرح ضلع چمن کےغریب عوام کا وہ خدمت سرانجام دیا ہے جسے انسانیت کی تاریخ میں زریں الفاظ سے یاد اور لکھا جائے گا۔در حقیقت میں چمن الخدمت فاؤنڈیشن نے ضلع چمن کے غریب مستحق اور سیلاب زدہ عوام کیساتھ بھرپور تعاون کیا ہے جسے متاثرہ خاندانوں کو مکمل بالا تفریق ریلیف ملا۔اسی طرح شدید سردی میں رات کے وقت سنسان روڈوں پہ سوتے ہوئے لوگوں میں سردی سے بچنے کیلئے گرم کمبل کی تقسیم ۔۔۔شدید بارش و برف باری میں درہ کوژک اور ٹاپ سر پر پھنسے ہوئے مسافروں کو نہ صرف کھانہ کھلانا بلکہ اپنے اپ کے تحت مشینری سے روڈ کو صاف کرنا خراب گاڑیوں کی مرمت میں مدد کرنا چھوٹے بچوں بچیوں کو سخت سردی سے بچنے کیلئے ہر طرح بچاؤ کا سامان دن ہو یا رات ہو بروقت مہیاء کیا گیا ہے۔اسکے علاوہ چمن الخدمت فاؤنڈیشن غریب عوام کے پہاڑی اور شہر و سہولیات سے دور علاقاجات میں فری میڈیکل کیمپوں کی حسین اقدامات مستحق غرباء میں راشن کی تقسیم جس میں خوراک کی ضروری اشیاء شامل ہیں کا سلسلہ کئی بار سرانجام دی ہے جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات دینا یعنی ضلع چمن میں الخدمت فاؤنڈیشن کی رضاکاراں صرف شہر کے اندر نہیں بلکہ دور دراز علاقوں میں مستحق اور غریب عوام کو گھر گھر تلاش کرکے انکو صحت تعلیم سردی سے بچنے کی سامان ادوایات خوراکی پیکٹ سیلاب زدگان اور شدید بارش و برف باری کے دوران دن رات انسانی خدمات کا یہ عظیم سلسلہ جاری رکھا ہے۔افغانستان و پاکستان کے درمیان شدید جنگی صورت حال میں زخمیوں کیلئے فری خون کا انتظام توبہ اچکزئی میں تین فری میڈیکل کیمپ اور کسان پیکج کی تقسیم جو فی فرد کو 60/50هزار کا سامان دینا اسی طرح ہر ہنگامی صورت حال میں چمن الخدمت فاؤنڈیشن کی الرٹ ہونے سے غریب عوام وقتاً فوقتاًبہت مستفید ہوا ہے۔چمن عوام نےاس طرح بلا تفریق انسانی خدمات کو سہراتے ہوئے چمن الخدمت فاؤنڈیشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے یہاں کے عوام میں انسانی خدمت کرنے کا جذبہ بھی ابھرایا ہے جو چمن الخدمت فاؤنڈیشن کی انسانی خدمات کو دیکھتے ہی یہاں اب بھی انسانیت سے محبت غریبوں کی مدد کرنے کا سلسلے نے زور پکڑ لی ہے جو کریڈیٹ چمن الخدمت فاؤنڈیشن کے مثبت اعلیٰ اور مثالی خدمات کی طرف مائل ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن چمن نے ضلع چمن کے غریب عوام اور پسماندہ علاقوں میں بہت تیزی اور ہمدری کیساتھ صحیح معنوں میں خدمت کا وہ اقدامات کئے کہ جس سے نہ صرف غریب عوام مستفید ہوئے بلکہ پسماندہ علاقوں میں باقاعدہ ترقی کی تبدیلی آگئی اور الخدمت فاؤنڈیشن چمن کے ذمہ داروں اور رضاکاروں کی اس تحسین خدمات کو دیکھتے ہوئے ضلع چمن کے غریب عوام نے الخدمت فاؤنڈیشن کے عملی اقدامات سے متاثر ہوکر جو ذوق اور جوق سے الخدمت فلیٹ فارم پر متحد ہونے کا عزم کر مستقبل میں ضلع چمن کیلئے مزید انسانی خدمات کرنے کا عزم کر رکھا اور الخدمت فاؤنڈیشن کا یہ انسانی ہمدردی کا تحسین اور قابل ستائش خدمات کو سہراتے ہوئے ضلع چمن پر ایک عظیم احسان ٹہرایا کہ مشکل وقت میں الخدمت فاؤنڈیشن چمن کی تعاون و مدد سے ضلع چمن میں بے شمار غریب افراد تباہی سے بچ کر نارمل زندگی کی طرف آنے الخدمت فاؤنڈیشن چمن کا احسان ہے جسکے ہم سب مقروض ہیں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مزید بھی انسانی خدمت کرنے کا توفیق عطاء فرمائیں آمین۔