سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،محمد نادر خان
سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،محمد نادر خان
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ژوب میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ ہوئی جس میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے
عمران خان اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے درمیان شدید تلخ کلامی,
اس موقع پر سیاسی و کاروباری شخصیت و آزاد امیدوار پی کے 72 محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا سیکورٹی فورسز نے وطن عزیز پاکستان کی حفاظت کیلئے ہمیشہ جانوں کے نذرانے پیش کئے جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام اپنے سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے اور کھڑے رہینگے۔