جامعہ کراچی میں زیرتعلیم اورفارغ التحصیل ڈیفرنٹلی ایبل اسٹوڈنٹس کے لئے خصوصی تقریب کا انعقاد

0 163

کراچی ( رپورٹ : جاوید صدیقی ) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ تمام افراد کو ساتھ لے کرچلنے اور برابری کی بنیاد پر حقوق فراہم کرنے والے معاشرے ترقی یافتہ اور مثالی قراردیئے جاتے ہیں۔ یورپین ممالک کی معیشت کی مضبوطی کی بڑی وجہ جنگوں سے مکمل احتراز اور اشتراکیت کا فروغ ہے۔جامعہ کراچی میں ڈیفرنٹلی ایبل اسٹوڈنٹس کے لئے کوٹہ مختص نہیں بلکہ جتنے بھی طلبہ داخلہ فارم جمع کراتے ہیں انہیں داخلہ دے دیا جاتا ہے نہ صرف یہ بلکہ انہیں مکمل فری شپ کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ ڈیفرنٹلی ایبل اسٹوڈنٹس ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے جامعہ کراچی کے پوائٹنس بسوں میں بھی سیٹیں مختص کی گئی ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

ڈیفرنٹلی ایبل اسٹوڈنٹس کی سہولت کے پیش نظر جو سافٹ ویئر کی باقاعدہ طور پر اکیڈمک کونسل سے منظوری لی گئی تاکہ رائٹر کی تلاش کے لئے ان کو درپیش مشکلات کا سدباب ہوسکے۔ جامعہ کراچی خصوصی طلبہ کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے جس کا اندازہ خصوصی طلبہ کو فراہم کرنے والی سہولیات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے دفتر مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی کی انکلوسیو اسٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں زیرتعلیم اورفارغ التحصیل ڈیفرنٹلی ایبل اسٹوڈنٹس کے لئے آڈیو ویژول سینٹر جامعہ کراچی میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے تقریب میں شریک خصوصی طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اپنے والدین کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ انہوں نے

سائفرکے حوالے عمران خان کے اہم ترین انکشافات

آپ کی اعلیٰ تعلیم تک رسائی مکن بنانے کے ساتھ آپ کی معذوری کو آپ کی طاقت بناکر اس مقام پر لاکھڑا کیا۔ اس موقع پرجامعہ کراچی میں زیر تعلیم اور فارغ التحصیل ڈیفرنٹلی ایبل اسٹوڈنٹس نے جامعہ کراچی میں فراہم کی جانے والی سہولیات، کامیابیوں اور اپنے تجربات سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کی جانب سے ڈیفرنٹلی ایبل اسٹوڈنٹس کو فراہم کی جانے والی سہولیات لائق تحسین اور قابل تقلید ہے۔ دیگر جامعات کو بھی چاہیئے کہ وہ ڈیفرنٹلی ایبل اسٹوڈنٹس کو جامعہ کراچی کی طرح سہولیات فراہم کریں تاکہ یہ طلبہ بھی معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ جدید ٹیکنالوجی نے کافی آسانیاں پیدا کردی ہیں آپ یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اس سے کتنا استفادہ کرتے ہیں۔ اس موقع پر شعبہ کمپیوٹر سائنس جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر و سابق

71 ارب ڈالر کی ضرورت، انتظام کرلینگے ،پاکستان کا آئی ایم ایف کو منہ توڑ جواب

مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی نے ڈیفرنٹلی ایبل اسٹوڈنٹس کو جامعہ کراچی فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ڈیفرنٹلی ایبل اسٹوڈنٹس کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔ مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر نوشین رضانے کہا کہ جامعہ کراچی ڈیفرنٹلی ایبل اسٹوڈنٹس کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے بھی بھرپور مواقع فراہم کررہی ہے اور یہ طلبہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ جامعہ کراچی ڈیفرنٹلی ایبل اسٹوڈنٹس کے لئے ایک الگ انکلوسیو اسٹوڈنٹس سوسائٹی قائم کی گئی ہے جس کی سربراہی بذات خود شیخ الجامعہ کررہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.