معصوم معزور بچوں بچیوں کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے سپیشل ایجوکیشن سکول چوک اعظم کو بس فراہم کی جائے، محمد عمر شاکر
چوک اعظم ( نامہ نگار ) سپشل ایجوکیشن سکول میں زیر تعلیم معزور بچے بچیاں سرکاری بس نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہے متوسط غریب گھرانوں کے اکثر وبیشتر معزور بچے بچیاں ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے سبب تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں وزیر اعلی پنجاب سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پروگرام ڈپٹی کمشنر لیہ ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کے اقدامات کریں محمد عمر شاکر تفصیل کے مطابق سرپرست اعلی شھری اتحاد چوک اعظم معروف سماجی رہنما محمد عمر شاکر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں معزور بچوں بچیوں کو سہولیات فراہم کرتے ہیں مگرصد افسوس کہ چوک اعظم گردونواح کے سپیشل بچے بچیاں
گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول میں جانے آنے کے لیے سرکاری ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے سبب شدید اذیت میں مبتلا ہیں سکول میں زیر تعلیم سپیشل بچے بچیوں کے والدین شدید ترین بچوں کی تعلیم و تربیت کی وجہ سے ذہنی اذیت میں مبتلاء ہیں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول میں بس نہ ہونے کی وجہ سے کثیر تعداد میں متوسط غریب گھرانوں کی معزور بچے بچیاں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس ضمن میں قبل ازیں بھی متعدد بار ارباب اقتدار و اختیار سے رابطہ کیا گیا مگر یہ سنگین مسئلہ حل نہ ہو سکا محمد عمر شاکر نے وزیر اعلی پنجاب سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سکولز اور ڈپٹی کمشنر لیہ سے مطالبہ کیا کہ معصوم معزور بچوں بچیوں کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے سپیشل ایجوکیشن سکول چوک اعظم کو بس فراہم کی جائے تاکہ زیر تعلیم معزور بچوں کے والدین کو پک ڈراپ کہ پریشانی سے آسانی اور گھروں میں بیٹھے معزور بچے بچیاں بھی زیور تعلیم ہو کر معاشرے میں احسن کردار ادا کر سکیں….