علماء کو سیاسی میدان سے باہر رکھنے کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، مولانا حافظ حمداللہ

0 111

کوئٹہ
جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ علماء کو سیاسی میدان سے باہر رکھنے کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا جمعیت علماءاسلام عوامی و سیاسی خدمات کی بنیاد پر انتخابی میدان میں مقابلہ کریگی ملک و قوم کو مسلط حکومت سے نجات دلانے میں جمعیت علماء اسلام کی قیادت نے بنیادی کردار ادا کیا عوام الیکشن مہم میں موسمی پرندوں اور سیاسی لوٹوں کا محاسبہ کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ مفتاح العلوم سنجاوی ضلع زیارت کے زیراہتمام منعقدہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علماءاسلام کے دیگر رہنماؤں سمیت مقامی علماء کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ الیکشن مہم میں ضمیروں کی بولی لگانا قبائلی وسیاسی روایات کے منافی ہے الیکشن مہم میں سبز باغ دیکھاکر قوم کو دھوکہ دینے والے عوام کے ہمدرد و خیرخواہ نہیں عوام انکا محاسبہ کریں انہوں نے کہا کہ عوام الیکشن مہم میں موسمی پرندوں اور سیاسی لوٹوں کا راستہ روکیں

سائفرکے حوالے عمران خان کے اہم ترین انکشافات

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.