افغانستان کے کرکٹر راشد خان نیشنل ڈیوٹی کے باعث وطن واپس روانہ

0 8

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغانستان کے کرکٹر راشد خان نیشنل ڈیوٹی کے باعث وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ایک بیان میں راشد خان نے کہا کہ پی ایس ایل سے نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے جلد جارہا ہوں، لاہور قلندز اور فینز کی سپورٹ اور محبت کا شکریہ، انشاللہ اگلے سیزن میں ملاقات ہوگی۔یاد رہے کہ راشد خان نے لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کے 2 میچوں میں شرکت کی اور لاہور قلندرز دونوں میچوں میں فتح یاب ہوئی۔واضح رہے کہ راشد خان پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنے تھے اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو مرتبہ راشد خان کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن افغانستان کرکٹ بورڈ نے انہیں این او سی جاری نہیں کیا تھا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.