عالمی وبا ء کی مشکل صورتحال کے باوجود کرکٹ کھیلنا شاندار تجربہ ہے، کرس گیل

کھلاڑیوں سمیت سب کولاک ڈاؤن کے دنوں میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، اب بھی لوگ مشکل میں ہیں، بیان

0 4

کراچی(ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ عالمی وبا ء کی مشکل صورتحال کے باوجود کرکٹ کھیلنا شاندار تجربہ ہے۔تفصیلات کے مطابق یونیورس باس کے نام سے جانے والے کرس گیل ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں شرکت کے لیے

15سال بعد پاکستان آئے۔یہ پہلا موقع تھا کہ جب ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر کرس گیل اس طرز کی کرکٹ کھیلنے پاکستان آئے۔قابل ذکر بات تو یہ ہے کہ کرس گیل کورونا وائرس کی عالمی وبا ئکے دنوں میں پاکستا ن میں کرکٹ کھیلنے آئے

،یہاں فینز کی ایک بڑی تعداد کرس گیل کو پسند کرتی ہے اور وہ بھی اپنے مداحوں کو خوش کرنے کے لیے ہی کرکٹ کھیلتے ہیں۔41سالہ بیٹسمین نیکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں 24گیندوں پر 39 اور اگلے میچ میں 40گیندوں پر 68رنز کی برق رفتاراننگز کھیلی۔کرس گیل نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ابتدائی دو ایڈیشنز، 2016میں لاہور قلندرز اور 2017میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی۔کرس گیل کے مطابق وہ عالمی وباء کے اس مشکل وقت میں کرکٹ کھیلنے پر بہت خوش ہیں، ان حالات میں کرکٹ کھیلنا خوشی کی بات ہے،وہ پر امید ہیں کہ مستقبل میں حالات بہتر ہوجائیں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.