ٹرمپ کا مبینہ ٹیکس فراڈ، امریکی سپریم کورٹ نے گوشوارے جاری کرنے کی اجازت دیدی

2 256

واشنگٹن(ویب ڈیسک)ٹرمپ کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر کے ٹیکس گوشوارے جاری کرنے کی اجازت دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سپریم کورٹ میں دی گئی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا کی ٹیکس ادائیگیوں کو خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد کر دی گئی، فیصلے کے بعد مین ہٹن کے پراسیکیوٹرز کو ٹرمپ کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے حوالے سے مطلوبہ دستاویزات دستیاب ہو جائیں گی۔ممکنہ طور پر اگلے چند روز میں یہ معلومات مین ہٹن ڈسٹرکٹ کے اٹارنی اور ان کی ٹیم کو مل جائیں گی۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ عدالتی فیصلے سے قبل ٹیکس تحقیقات کو اپنے خلاف جاری مہم کا حصہ قرار دیتے رہے ہیں تاہم ان کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات ملنے کے بعد مبینہ فراڈ سے متعلق حقائق کھل کر سامنے آ جائیں گے۔

You might also like
2 Comments
  1. […] ٹرمپ کے حامیوں کی ریلی، واشنگٹن میں کیپیٹل ہل پر ہائی الرٹ […]

  2. […] شعبوں کا سپر ٹیکس فی الفور واپس لینے کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.